ویلفئیر پارٹی کے زیراہتمام ضلعی سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں پریتی کامت اول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2017, 11:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/فروری    (ایس او نیوز) ویلفئیر پارٹی آف انڈیا اترکنڑا ضلعی شاخ کے زیر اہتمام یوتھ اجلاس کی مناسبت سے منعقدکئے گئے ’’ نوجوانون  کی بیداری ۔ ملک کی ترقی ‘‘ ضلعی سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں کاروار کی پریتی ونایک کامت نے پہلا انعام حاصل کیاہے۔ بھٹکل ودیا بھارتی ہائی اسکول کی ہشتم جماعت کے متعلم آدرش ایچ نائک دوم اور زکیہ ایچ زرزری نے سوم انعام حاصل کئے ہیں۔ اس بات کیاطلاع ویلفئیر پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری شوکت خطیب نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

انعام یافتہ مساہمین کو26فروری کی شام پبلک چبوترے پر منعقد ہونے والے یوتھ اجلاس میں سند اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بی سدراجو(لکچرر)مڈکیری ، شریمتی سندھیا شری دھر بھٹکل ، دیوی داس نایک سرسی، سندیپ بھٹ ہوناور، اجئے پانڈیل ڈانڈیلی، جی یو نایک انکولہ ، پرسنا کمار جی اے سرسی ، مانس پی ہیگڈے سرسی تشجیعی انعامات کے حق دار بنے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...