بھٹکل میں اپاہج ووٹروں کے لئے ووٹ بیداری پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2018, 9:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/ مارچ (ایس اؤنیوز)ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت اترکنڑا، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ ، تعلقہ پنچایت بھٹکل ، محکمہ اطفال بھٹکل کے اشتراک سے بروز منگل کو شہر میں اپاہج ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے خصوصی بیداری جاتھا کا اہتمام کیاگیا ۔

بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے شمس الدین سرکل پر بیداری جاتھا کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ سہ پہیہ سواریوں کے ذریعے نکلی اپاہجوں کی ریلی گرو سدھیندرا کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس کے بعدسڑک ناٹک کی نمائش کی گئی ۔اپاہجوں کے لئے کالج کمروں میں نظم ، رنگولی ، مصوری جیسے مختلف مقابلہ جات کا اہتمام کیاگیا جس میں کئی اپاہج بڑے شوق سے شریک ہونےکی اطلاع دی گئی ہے۔ تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک، بی ای اؤ ایم آر منجی ، تعلیمی وسائل افسر یلما، بھٹکل محکمہ اطفال کی افسر سوشیلا ، صحت عامہ کے افسر ایریا دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔