بھٹکل:تلگوڈ نامدھاری سنگھ کی طرف سے قابلیت ایوارڈاور تہنیتی پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2017, 8:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے تلگوڈ دیہات کے شری جٹگیشور مندر صحن میں تلگوڈ نامدھاری فلاح و بہبودی سنگھ کے زیر اہتمام بچوں کو قابلیت ایوارڈ، کتابوں کی تقسیم اورتہنیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔بھٹکل نامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک نے دیا سلائی کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی ترقی کے لئے تعلیمی کو ترجیح دیں۔ طلبا اعلیٰ تعلیم کی طرف بڑھیں گے تو سماج بھی ترقی کی راہوں پر چلے گا، تعلیم کے ساتھ بہتراخلاق کو بھی اپنا کر والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنےکی بات کہی۔

تلگوڈ کوٹا کے صدر کے آر نائک نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ 20اگست کو طبقہ کے افراد کے لئے مزدور رجسٹریشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے سماج کے تمام مزدور اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔ فوج سے ریٹائرڈ ہوئے ستیش نائک ماوین کوروے اور منی پال اسپتال کے لئے اپنا جسم عطیہ کئے رام داس نائک، اجپن منے اورنامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک کی تہنیت کی گئی ۔ دیہات کے ذمہ داران تمیا نائک، جٹپا نائک اور وینکٹیش نائک ڈائس پر موجود تھے۔ گوئیدیا نائک نےا ستقبال کیا تو وینکٹیش نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، وینکٹ رمن نائک نے شکریہ اداکیا۔ تلگوڈ شاخ کے جنرل سکریٹری دیو نائک نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔