بھٹکل تعلقہ کو ایس ایس ایل سی نتائج میں ضلعی سطح پر چوتھا مقام :پرائیویٹ کے مقابل سرکاری اسکولوں کی بہتر کارکردگی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th May 2018, 6:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز)پیر کو اعلان ہوئے ایس ایس ایل سی نتائج میں بھٹکل تعلقہ کے تمام ہائی اسکولس سےامتحانات میں شریک 32لڑکے  اور 1082لڑکیاں سمیت کل 2014میں سے 790لڑکے اور 977لڑکیاں سمیت کل 1767طلبا کامیا ب ہوئے ہیں ۔ اس طرح  تعلقہ کے کامیابی کی مجموعی شرح 87.74فی صد  ہونے کی جانکاری تعلیمات عامہ بی ای او دفتر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز  میں دی گئی ہے۔

تعلقہ کی 14سرکاری ہائی اسکولس میں سے بندر، جالی  اور مرارجی اقامتی ہائی اسکولس یعنی 3سرکاری ہائی اسکولوں  نے 100فی صدنتائج درج کرتے ہوئے امدادی اور غیر امدادی ہائی اسکولس کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔اسی طرح معیاری تعلیم اور بہتر ین نتائج کا دم بھرنے والے پرائیویٹ اداروں کے بالمقابل سرکاری ہائی اسکولس کے کامیابی کی شرح 91.90فی صد ہے۔اطمینان کی بات یہ ہے کہ نوائط کالونی اور جامعہ جالی کی سرکاری اردو ہائی اسکولس نے بالترتیب 91.67اور 71.43فی صد نتائج حاصل کئے ہیں۔

تعلقہ کے 9امدادی ہائی اسکولس کے کامیابی کی مجموعی شرح 78.59فی صد ہے ۔درگا پرمیشوری الویکوڑی ہائی اسکول نے 93.33فی صد کامیابی کے ساتھ یہاں اول نمبر پر ہے تو ایس پی ایس ایچ ہائی اسکول ماروکیری 93.10شرح کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں ملی اداروں کی کارکردگی مطمئن بخش نہیں ہے۔

تعلقہ کی کل 14غیر امدادی ہائی اسکولوں نے اپنے تمام سہولیات کی آراستگی کے ساتھ  سرکاری اسکولوں کا مقابلہ کرتے  ہوئےکامیابی کی مجموعی شرح 92.52 فی صد حاصل کی ہے۔ نونہال سنٹرل ہائی اسکول اور ودیا بھارتی ہائی اسکول نے 100فی صد نتائج درج کئے ہیں۔ اس زمرے میں انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی 94.29فی صد اور انجمن بائز ہائی اسکول بھٹکل 85.71فی صد کامیابی کے ساتھ قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بقیہ ملی اداروں کی حالت یہاں بھی کمزور نظر آرہی ہے۔ 

تعلقہ کے تمام ہائی اسکولوں کی کارکردگی پیش کرنے والا ایک خاکہ ذیل میں دیا گیا ہے۔ 

SI. NO

School Name

Students Appeared

Student

passed

Percentage

1

Govt High School, Belke

91

85

93.41

2

Govt High School, Tengingundi

51

45

88.24

3

Govt High School, Sonarkeri

58

46

79.31

4

Govt High School, Bailur

47

46

97.87

5

Govt High School, Mundalli

32

27

84.38

6

Govt High School, Kuntwani

35

32

91.43

7

Govt High School, Bunder

16

16

100

8

Govt High School, Jali

23

23

100

9

Govt High School, Gorte

19

18

94.74

10

Govt High School, Ternamakki

58

57

98.28

11

Govt Urdu High School, Nawayath Colony

12

11

91.67

12

Govt Urdu High School, Jamiajali

21

15

71.43

13

Moraji Desai High School

25

25

100

14

Kittur Rani Chenamma School

43

42

97.67

15

The New English school

130

103

79.23

16

Janata Vidya School, Shirali

37

31

83.78

17

Janata Vidya School, Murdeshwar

87

75

86.21

18

Islamia Anglo Urdu High School, Bhatkal

105

73

69.52

19

Anjuman Girls High School, Bhatkal

148

115

77.70

20

National High school, Murdeshwar

31

17

54.84

21

SPSH School, Marukeri

29

27

93.10

22

Durgaparameshwari High School, Alvekodi

45

42

93.33

23

Vishwabharthi High school, Bengre

56

42

75

24

Shams High School, Bhatkal

53

39

73.58

25

Naunihaal Central School

50

50

100

26

Iqra High School, Murdeshwar

40

29

72.50

27

New National High School, Murdeshwar

32

24

75

28

Shivali High School, Shirali

115

110

95.65

29

Anand Ashram convent School, Bhatkal

157

155

98.73

30

Anjuman Boys High School

63

54

85.71

31

RNS Videyanekaten. Murdeshwar

40

38

95

32

Anjuman Girls High School, Bhatkal

105

99

94.29

33

Vidyabhati English High School

42

42

100

34

Siddartha high School, Shirali

40

39

97.50

35

St. Thomas High School

36

35

97.22

36

National Public School, Bhatkal

3

2

66.67

37

Beena Vaidya High School, Murdeshwar

39

38

97.44

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔