بھٹکل شوٹ کان کراٹے اسکول کے طلبا کا ریاستی سطح کے مقابلہ جات میں بہترین پرفارمنس  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th August 2018, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :8/ اگست (ایس اؤ نیوز)  اگست 4اور5کو اُڈپی کے کٹپاڑی میں وشوناتھ سپت پدی ہال میں منعقدہ ریاستی سطح کے کراٹے مقابلہ جات میں بھٹکل کے شوٹ کان کراٹے اسکول کے طلبا نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کیاہے۔

کلر بیلٹ زمرےمیں کٹا اور کمتے زمرے میں سُجن من موہن نائک اول، رفاء خان دوم اور سنیل نائک سوم مقام حاصل کیا ہے۔ براؤن بیلٹ میں نیہا ناگیش لمبانی اول، اننیا دوم مقام حاصل کی ہیں۔ جب کہ بلیک بیلٹ زمرے میں راگھویندر نائک اول  اور راج شیکھر گوڈا دوم مقام پایا ہے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر شوٹ کان ادارے کے صدر، عہدیداران نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسپتال قائم کرنا میری ذمہ داری نہیں ہے: کاروار میں ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا تکبرانہ بیان

ضلع شمالی کینرا میں ایک ٹراما سینٹر اور سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کے لئے سوشیل میڈیا جو مہم چلائی جارہی ہے اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو میمورنڈم دئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ضلع کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے اب تک کسی قسم کاردعمل ظاہر نہیں کیاتھا۔ الٹے سوشیل ...

اڈپی کے موٹر بائک شوروم میں بھیانک آتشزدگی۔ فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے ٹل گیا سنگین حادثہ

یہاں اندرالی ریلوے پل سے قریب واقع ہیرو ہونڈا موٹربائک کے جئے دیوا شو روم میں اتوار کی شب میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ چونکہ اس شوروم سے متصل پٹرول بنک موجود ہے اس لئے حادثہ سنگین رخ اختیار کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے، لیکن فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی کی وجہ ...

منگلورو میں ڈینگی بخار کے 40مشتبہ مریض اسپتال میں داخل۔ریاستی سطح پر% 70ملیریا کے معاملات منگلورو میں درج ہوئے

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران منگلورو کے گجّر کیرے نامی علاقے میں ڈینگی بخار کے 40مشتبہ مریض اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں تفتیش کے بعد ان میں سے ایک معاملے میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے۔

منگلورو ایئر پورٹ پر 20.67لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط

منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کسٹم کے افسران نے ایک مسافر کے قبضے سے 24کیریٹ کا608  گرام سونا ضبط کرلیا جو مسافر نے پیسٹ کی شکل میں اپنے مقعد میں چھپاکر رکھا تھا۔

کاروار میں شراب کے نشے میں دُھت کار چلانے کے دوران چار سواریوں کو ٹکر دینے کے بعد عوام نے نیوی اہلکار کی لی خوب خبر

نیوی اہلکار کو کاروار میں  اُس وقت عوام  کے ہاتھوں بری طرح    پٹنا پڑا جب  شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے دوران اس کی کار  یکے بعد دیگرے چار کاروں سے ٹکرا گئی۔ واردات  کاروار کے بِنگا میں کدمبا نیوی کے گیٹ کے قریب سنیچر شب کو  پیش آیا۔