بھٹکل تعلقہ کے شرالی ، ماولی اور ماروکیری  میں سہکاری سنگھ کے انتخابات : کانگریس ایک قدم آگے  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th July 2018, 9:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/جولائی (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے شرالی ، ماولی اور ماروکیری سہکاری سنگھ کے لئے ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سنیچر کی رات تک  جاری ہے، سبھی تینوں سنگھ میں کانگریس کے حمایت یافتہ ممبران کا  اقتدار حاصل کرنا تقریباً طئے ہے۔

خاص کر شرالی سنگھ کے انتخابات بہت اہم مانے جارہے تھے جہاں حریفوں کے درمیان کڑا مقابلہ تھا ۔ سنگھ کے سابق صدر وینکٹیش نائک چتراپور سمیت 8نشستوں پر کانگریسی امیدوار منتخب ہوئے ہیں تو 4پر بی جے پی کے حق میں گئے ہیں۔ ماولی میں بھاسکر موگیر بئیدنمنے کی قیادت میں کانگریس نے 10پر جیت درج کی ہے تو بی جے پی صرف 2پر کامیا ب ہوئی ہے، یہاں 7ممبران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں 5کانگریس کے حمایتی ممبران ہیں۔ ماروکیری میں بھی کانگریس کے حمایتی آگے ہیں، غیر قرضہ داروں کے حلقہ سے شیوانند ہیبار نے جیت کاجھنڈالہرایا ہے۔ اتوار کو جالی ، بھٹکل اور بیلکے سنگھ کے انتخابات ہونے ہیں۔سنگھ کے انتخابات میں بی جے پی کی سیاسیت کے ساتھ ساتھ سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا اور رکن اسمبلی سنیل نائک کے حمایتیوں کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ دیکھنا ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔