بھٹکل:12/ نومبر (ایس اؤنیوز)شاہین اسپورٹس سنٹر بھٹکل اور بلڈ ہیلپ لائن کرناٹکا (ر) کے اشتراک اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور ریڈکراس سوسائٹی منگلورو کے تعاون سے مخدوم کالونی کے فاطمہ علی ہال میں 14نومبر کو خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کئے جانے کی شاہین سنٹر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔
منتظمین نے بتایا کہ خون عطیہ کیمپ صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک جاری رہے گا۔ بھٹکل کے عوام کو منگلورو میں خون کی ضرورت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے بعض دفعہ خون کی ضرورت کے لئے کافی تگ ودو کرنی پڑتی ہے ۔ ان حالات میں بھٹکل والوں کو خون ملنا بہت مشکل ہوجاتاہے۔ منگلورو میں انہیں بآسانی خون کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں یہ کیمپ منعقد کیاگیا ہے۔ صحت مندافراد اور خاص کر نوجوان کثیر تعداد میں کیمپ پہنچ کر اپنا خون عطیہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل نمبرات سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔
9972818849-9986965352-7411972627