بھٹکل تعلقہ یلووڑی کوؤور میں  بچہ شادی کو روکنے میں افسران کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2018, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ٍتعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام  پنچایت حدود کے گنیش نگر کے مکین سہودیو راجپا بوگڈی نے  ایک ماہ پہلے اپنی  14سالہ بیٹی کی ہبلی میں مقیم اپنی بڑی آپا کے بیٹے کے ساتھ نسبت طئے کی تھی۔گاؤں والوں کی طرف سے جب اس  بچہ شادی کے متعلق شکایت ملی تو محکمہ اطفال کی کارگزار افسر سوشیلا موگیر اپنے عملے کے ساتھ شادی گھر پہنچ کر بچہ شادی کو روکنےکی جانکاری دیر سے موصول ہوئی ہے۔

بچہ شادی کو لےکر مقامی لوگوں سےملی اطلاع پر متعلقہ گھر محکمہ اطفال کی افسر سوشیلا موگیر ،زونل نگراں کار، مہیلا کیندر کی نگراں کار ، اسکول اساتذہ اور خواتین پولس عملے کے ساتھ پہنچ کر گھروالوں سے بچہ شادی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی۔ اس دوران پتہ چلا کہ ہبلی کے جگدیش نگر کے گنیش رجک فرانسس نامی 22سالہ نوجوان کے ساتھ ہبلی کے انڈی پمپ اسرونی نامی محلہ میں  6نومبر  کو خاندان والوں کی موجودگی میں نسبت ہونے کا پتہ چلا۔ لڑکی 24نومبرکو اسکول میں غیر حاضر رہنےپر اساتذہ گھر پہنچ کر لڑکی کے متعلق پوچھا تو گھروالوں نے کہلا بھیجا کہ لڑکی دوہفتہ بعد اسکول آئے گی۔ اور افسران کو بتایا کہ لڑکی اپنے بڑے باپ کے گھر ہبلی گئی ہوئی ہے۔

سبھی افسران نے پوری جانکاری لینے کے بعد گھروالوں کو بچہ شادی قانون کے متعلق پوری تفصیلات بتائیں، بچہ شادی ایک جرم ہے اور اس سے ہونے والے نقصانات کے متعلق جانکاری دی اور اپنی بیٹی کی شادی 18سال کی عمر کے بعد کرنےکا تحریری وعدہ لےکر افسران لوٹنے کی بات کہی جارہی ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔