بھٹکل میونسپالٹی معاملہ: نامدھاری سنگھا نے کیا مہلوک رام چندر نائک کے خاندان کو زائد معاوضہ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2017, 8:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20/ستمبر (ایس اؤنیوز) بلدیہ دکانوں کی نیلامی میں اپنے ساتھ ہوئی نا انصافی کو لے کر احتجاج کرتے ہوئے خودکشی کے ذریعے ہلاک ہونے والے  رام چندرنائک کے خاندان کو زائد معائوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بدھ کو نامدھاری ابھیرودھی سنگھا نے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم  پیش کیا ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ  رام چندر نائک بے حدغریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا، بلدیہ کامپلکس میں ایک چھوٹی سی دکان کے ذریعے تھوڑا بہت کماکر اپنی ماں کے ساتھ زندگی گزار رہاتھا۔ اس کی اچانک موت سے ان کا خاندان سڑک پر آگیا ہے ، لہٰذا زندگی کے گزارے کے لئے حکومت زیادہ سے زیادہ معاوضہ منظور کرے۔

نامدھاری سنگھا نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک اور میمورنڈم پیش کرتے ہوئے میونسپالٹی عمارت میں  پتھرائو کے تعلق سے ہوئی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی ہے۔ میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ رام چندر نائک کی خودکشی کی اطلاع پاتے ہی مشتعل ہجوم نے  عمارت پر پتھراؤ کیا تھا ، مگر پولس نے اس چھوٹے سے واقعے کو بڑا کرکے نوجوانوں کو نشانہ بنا کر ڈکیتی  اور لوٹ مار کے مقدمات کو درج کیا ہے، جو  قابل مذمت ہے۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رات رات بھرپولس گھروں میں گھس کر جس طرح کا رویہ اپنا رہی ہے وہ غلط ہے۔  میمورنڈم میں نامدھاری سما ج کے نوجوانوں پر درج کئے گئے ڈکیتی جیسے معاملات کو رد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس تعلق سے کیس واپس نہ لینے کی صورت میں سخت احتجاج کا انتباہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بھٹکل نامدھاری سنگھا کے صدر ایم آر نائک، اعزازی صدر ڈی بی نائک، جے این نائک ایس ایم نائک، کے آر نائک، ستیش نائک، گنپتی نائک، موہن نائک سرپن کٹاوغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔