بھٹکل رکن اسمبلی کے ہاتھوں مٹھلی پنچایت دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح :منکال وئیدیا نے کہا، میں اپنے کاموں کا حساب اور ریکارڈ دینے تیار ہوں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2018, 6:57 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:24/ فروری (ایس اؤنیوز)جس عوام نے مجھے عوامی نمائندےکی حیثیت سے بطور رکن اسمبلی منتخب کیا ہے، میں نے  ان کا احسان ادا کرنے کے لئے بساط بھر کوشش کی ہے، مگر  حکومت کی طرف سے سرکاری امداد فراہم کئے جانے کے متعلق مخالفین کے باربار الزام تراشی سے میں تنگ آگیا ہوں۔ اگر کوئی مجھ سے میرے کام کے تعلق سے جاننا چاہتے ہوں تو میں مجھ سے آکر پوچھ لیں، میں اپنے کام کا ریکارڈ دینے کے لئے تیار ہوں، یہ  بات رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہی۔

وہ یہاں سنیچر کو تعلقہ کے مٹھلی میں نوتعمیر شدہ پنچایت دفتر کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ میرا ایمان ہے کہ تعلیم سے ہی ترقی ہوتی ہے، میں نے اپنی مدت میں سب سے زیادہ ترجیح تعلیمی میدان کو دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  بغیر کسی خصوصی منصوبے کے 7000سے زائد گھروں کو انہوں نے بجلی کی سہولیات بہم پہنچائی  ہیں، گنگاکلیان منصوبے کے تحت گذشتہ 22سالوں میں 75مستفیدین کو منتخب کیا گیا تھا، لیکن   میری پانچ سالہ مدت میں 200سے زائد مستفیدین نے استفادہ کیا ہے۔ 100سے زائد اپاہجوں کو سواریاں فراہم کی  ہیں اور بقول منکال وئیدیا،  ریاستی حکومت کے اجول منصوبے کے تحت بھٹکل کے ہزاروں  لوگوں کو  فائدہ ہوا ہے۔

ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ممبر البرٹ ، سندھو بھاسکرنائک، گرام پنچایت صڈر امینا، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن میناکشی جٹپا نائک، ممبران جئے لکشمی گونڈ، وشنو دیواڑیگا، مہابلیشورنائک، پنچایت ممبر گنپتی نائک،چندرہاس نائک وغیرہ موجود تھے۔ پنچایت ترقی جات افسر راجیشوری نے استقبال کیا تو استاد شریش آچاریہ نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔