بھٹکل شاہین اسپورٹس سنٹرمخدوم کالونی کے زیر اہتمام فاطمہ علی ہال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2017, 7:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)شاہین اسپورٹس سنٹر مخدوم کالونی بھٹکل کے زیراہتمام بلڈ ہیلپ لائن کرناٹکا(ر) کے اشتراک اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن ،ریڈکراس سوسائٹی منگلورو کے تعاون سے مخدوم کالونی کے فاطمہ علی ہال میں بروز منگل 14نومبر کو منعقدہ خون عطیہ کیمپ میں شہر کے نوجوان سمیت کل 172افراد نے خون عطیہ کیا۔

مولانا نعمت اللہ عسکری خطیب و امام جامع مسجد مخدوم کالونی کے دعائیہ کلمات اور مولانا کے خون عطیہ سے کیمپ کا افتتاح ہوا۔ افتتاح کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ اللہ نے انسانی جسم کے لئے بہت ساری ضروریات کو رکھا ہے اس میں ایک اہم ضرورت خون بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خون عطیہ سے کتنے ہی مریض اچھے ہوجاتے ہیں اورکتنے بیمار ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ ہر اسپتال میں اس کی موجودگی کا بہت اہتمام کیا جاتاہے۔ خون سے ہی انسان صحت مند رہتاہے۔ بعض دفعہ خون نہیں ملنے سے لوگ پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ شاہین اسپورٹس سنٹر مخدوم کالونی نے اس خون عطیہ کیمپ کا مقصد اللہ کو راضی کرنے کے لئےانعقاد کیا ہے، اللہ ان کی خدمات کو قبول کرے اس موقع پر انہوں نے تمام منتظمین سمیت شاہین اسپورٹس سنٹر کے عہدیداران اور ممبران کو مبارکبادی پیش کی۔

کیمپ صبح 8بجے سے دوپہر 3بجے تک جاری رہا ۔جس میں 172افراد نے خون عطیہ کیا۔کیمپ میں منگلورو کے ڈاکٹر ایڈروڈ کی نگرانی میں کل 13عملے کی ٹیم نے کیمپ میں شریک رہے۔ اس موقع پر شاہین اسپورٹس سنٹر کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب کبھی انہیں خون کی ضرورت محسوس ہو وہ مندرجہ ذیل افراد سے رابطہ کرکے خون حاصل کرسکتے ہیں۔فیڈریشن صدر امتیاز ادیاور9620310550۔محمد مبشر ہلارے 9972818849۔سمیع اللہ 9986965352۔

تقریب کا آغازحافظ محمد مزمل ہلارے کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شاہین اسپورٹس کے سکریٹری محمد مبشر ہلارے نے استقبال کیا ۔سنٹر کے صدر محمد صادق مٹا نے پروگرام کی صدارت کی اور امشاد مختصر نے کلمات تشکر ادا کئے۔ اس موقع پر جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر اقبال سعیدی ، جنرل سکریٹری مولانا شجاع الدین ندوی ، محمد عثمان ہلارے، شاہین سنٹر کے سکریٹری سمیع اللہ اٹل،فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور،سکریٹری عبدالواجد کولا، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، اسرار جمشید ،مختار مختصر، نثار خان،حسن شبر بک پٹن، ففیاض بیندور، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، نثار رکن الدین ،اشرف سعدا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔