بھٹکل مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے مدینہ کالونی میں بنیادی سہولیات کا مطالبہ لے کر اے سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th March 2018, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:8/ مارچ (ایس اؤنیوز)ہیبلے گرام پنچایت حدود کے مدینہ کالونی میں بنیادی سہولیات نہ ہونےکی وجہ سے کالونی کے حالات بہت ابتر ہیں، ضروری اقدامات کا مطالبہ لےکر مدینہ ویلفئیر سوسائٹی مدینہ کالونی کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپاگیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مدینہ کالونی میں یوجی ڈی کنکشن نہیں ہے ، بارش کے موسم میں پانی کو بہنے کے لئے اندرونی نالیوں کا انتظام نہیں ہے، کئی جگہوں پر اندرونی نالیاں توہیں مگر ان میں مٹی بھرجانے سے استعمال کے قابل نہیں ہیں، علاقہ میں سڑک بجلی کا انتظام بھی ٹھیک نہیں ہے۔ عوام کو پینے کا شفاف پانی مہیا کرنا ہے، حنیف آباد مدینہ کالونی میں کچرانکاسی بھی ٹھیک سے نہیں ہورہی ہے، ان تمام کے متعلق صحیح اقدامات کرنے کا میمورنڈ م میں مطالبہ کیاگیا ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر پروفیسر ہاشم قادری زرزری، جنرل سکریٹری مولانا سید عرفان ندوی ، جمیل رکن الدین ، فیصل، عبدالسلام، ساجد مصباح ، آفتا ب دامدا، ناصر، نجم، اکرام ، نورالامین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔