مدینہ کالونی اور حنیف آباد میں بنیادی سہولتوں کا فقدان۔ مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پھردیاگیا اے سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th July 2018, 9:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل18؍جولائی (ایس او نیوز)مدینہ کالونی اور حنیف آباد کے باشندوں کو گرام پنچایت کی جانب سے بنیادی سہولتیں تسلی بخش انداز میں فراہم نہ کیے جانے پر مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پھر  ایک بار شکایتی میمورنڈم اسسٹنٹ کمشنربھٹکل کو دیا گیا  جس میں مطالبہ کیاگیا کہ وہ از خود تعلقہ پنچایت اور گرام پنچایت افسران کے ساتھ مدینہ کالونی اور حنیف آباد علاقوں کا دورہ کرے اور  بنیادی سہولیات کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلّا سے گفتگو کرتے ہوئے  مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری   مولانا ایس ایم عرفان ندوی نے  کہا کہ مدینہ کالونی اور حنیف آباد کے اکثر علاقوں میں کچروں کی نکاسی نہیں ہورہی ہے، راستوں پر کچروں کا ڈھیر جمع ہے، بارش کے بعد علاقوں کی  حالت ایسی ہے کہ گذرنا محال ہوگیا ہے، اکثر جگہوں پر بارش کا لال پانی جابجا راستوں پر جمع ہورہا ہے، جہاں پر پکی سڑکیں  اور نالوں کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ مولانا نے بتایا کہ مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے   اس سے قبل ہیبلے پنچایت کو بھی میمورنڈم سونپ کر علاقہ کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، مگر اُن کا کچروں کی نکاسی کو لے کر ہمیشہ ایک ہی جواب رہا ہے کہ ہیبلے پنچایت کے پاس کچروں کو پھینکنے کے لئے جگہ نہیں ہے۔ مولانا کے مطابق مدینہ کالونی  سے لے کر حنیف آباد تک کے تمام علاقوں میں لوگوں کو کچرا پھینکنے کا کوئی انتظام نہیں ہے، جس کی وجہ سے لوگ گلیوں اور سڑکوں کے کنارے کچروں کو پھینکنے پر مجبور ہیں اور اُن علاقوں میں کچروں کی بھرمار سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ مولانا نے بتایا کہ  علاقہ میں پنچایت کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے، البتہ سوسائٹی اپنے طور پر گرمی کے موسم میں عوام کو پینے کا پانی سپلائی کرتی ہے، علاقہ کے لوگ خود اپنے طور پر کئی بار کچروں کی نکاسی کرچکے ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم کے ساتھ  مختلف راستوں کی فوٹو گرافی  بھی فراہم کی اور حالت زار سے آگاہ کرانے  کی کوشش کی۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ’’ اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں بھی اسسٹنٹ کمشنرکو ایک یاد داشت پیش کرتے ہوئے مدینہ کالونی اور حنیف آباد میں عوام کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم نہ کیے جانے کی شکایت کی گئی تھی اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ ضروری سہولتیں فراہم کرتے ہوئے عوام کو راحت دلائی جائے۔میمورنڈم میں اس بات کی بھی  درخواست  کی گئی تھی کہ ایک مرتبہ ان  علاقوں   کا دورہ کریں اور وہاں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں۔مگر ہمیں لگتا ہے کہ آپ کی بہت زیاد ہ مصروفیات کی وجہ سے آپ اس کے لئے وقت نہیں نکال پائے ہونگے۔‘‘  البتہ کی آپ کی طرف سے تعلقہ پنچایت کے چیف ایکزی کوٹیو آفسرکو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ لیکن تعلقہ پنچایت سی ای او نے خود دورہ کرنے اور جائزہ لینے کے بجائے پنچایت ترقیاتی آفیسرکو مراسلہ بھیج کر اپنی ذمہ داری سے پلّہ جھاڑ لیا۔ اس طرح ہمارے علاقے کے تعلق سے کوئی بھی کارروائی انجام نہیں دی گئی ہے۔

میمورنڈم میں اسسٹنٹ کمشنر سے پھر ایک بار درخواست کی گئی ہے کہ ایک بار تعلقہ پنچایت اور گرام پنچایت افسران کے ساتھ وہ خود مدینہ کالونی اور حنیف آباد علاقے کا دورہ کریں اور وہاں پر عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں۔

اس موقع پر حنیف آباد ویلفئیر سوسائٹی کے اہم ذمہ دار اور شہر کے معروف سماجی کارکن نثار رکن الدین بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی علاقہ کی حالت زار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔  عطاء اللہ رکن الدین، عبدالحق مُنیری، سٹی لائٹ نورالامین، مصباح عبدالرحمان، زُبیر افندی  ودیگر کافی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر سجاد مُلا نے یقین دلایا کہ وہ اگلے دو تین دنوں میں متعلقہ حکام کی میٹنگ بلائیں گے او پیش کئے گئے مسائل کے تعلق سے گفتگو کریں گے اور جلد ہی علاقہ کے مسائل حل کرنے اپنے طور پر ہرممکن کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔