بھٹکل:کسانوں کی طرح مزدور بھی ملک کے لئے اہم ہیں:مزدورسنگھ کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th October 2017, 7:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر ہال میں بروز اتوار کو منعقد ہوئے عماراتی تعمیری یومیہ مزدور سنگھ کے پہلے سالانہ جلسہ کاکرناٹکا عماراتی تعمیری اور دیگر مزدور محاذ کے جنرل سکریٹری ستیہ نارائن نے دیا سلائی کے ذریعے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے ستیہ نارائن نے کہاکہ ملک کے لئے جس طرح کسانوں کی ضرورت ہے بالکل اسی طرح یومیہ مزدوربھی اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر کسان ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں تو یومیہ مزدور ملک کے ہاتھ پیر ہیں۔ بھٹکل مزدور سنگھ نے مزدوروں کو متحد کرکے جس طرح آگے بڑھ رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ سنگھ کی ضروریات کو سیاست دانوں کے ذریعے حاصل کریں کیونکہ ہمیں نے انہیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔ مزدوروں کو انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ وہ کسی بھی ذات پات، دھرم وغیرہ کے جھمیلے میں نہ پڑیں، تفریق نہ کریں، سنگھ کی طرف سے جو بھی جدوجہد کی جائے گی اس کی وہ مکمل حمایت کرنےکا اعلان کیا۔

ہبلی دھارواڑ زون کی اسسٹنٹ لیبر کمشنر شریمتی مینا پاٹل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسان ہرایک کو غذا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کچا سامان بھی مہیا کرتے ہیں، اسی کچے سامان کو استعمال کرتے ہوئے مزدور نیا سامان تیار کرکے سب کو شہری زندگی عطاکرنےکی اہم ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ سماجی سطح پر جو بھی اشیاء استعمال میں ہیں وہ سب مزدوروں کی سخت کوشی اور محنت کا نتیجہ ہیں۔ 100میں سے صرف 8فی صد مزدور ہی سنگھ سے جڑے ہوئے ہیں، بقیہ 96فی صد غیر متحدہ مزدور ہیں ان کو بھی متحد کرنے کی طرف دھیان دینے کی بات کہی۔ انہوں نے مزدوروں سےکہاکہ مزدوروں کے بچے مزدور ہی نہ بنیں بلکہ انہیں تعلیم یافتہ بنانا محکمہ کا اہم مقصد ہے۔ بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نےکہاکہ حکومتیں مزدوروں کے پسینےکی قیمت سمجھیں اور انہیں سہولیات فراہم کریں۔

دوچار دن پہلے گھر کے سلیب گرنے سے ہلاک ہوئے کوٹکھنڈ دیہات کے لوکیش ماستی گونڈ کے خاندان کو معاشی تعاون دینے کے لئے عطیہ ڈبے رکھا گیاتھا، جس میں کئی لوگوں نے اپنے طورپر چندہ ڈالا۔ پروگرام میں بلدیہ مزدور راجو ابو، رابطہ سوسائٹی ایمبولنس کے ڈرائیور خواجہ کلواڑی اور جسم کا عطیہ کئے رام منجونائک کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ اسی طرح مہمانوں کی بھی تہنیت کی گئی ۔ سنگھ کے صڈر شری دھر منجوناتھ نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر نامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک، جی وی ایس ایس سنگھ جالی کے سی ای او شانتارام نائک، بلدیہ ممبراور آٹویونین کے صدر وینکٹیش نائک، پینٹنگ سنگھ کے صدر ناگراج تمیا نائک،ڈاکٹر اے ای اسماعیل سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔