بھٹکل: جے سی آئی کے زیراہتمام  9ستمبر کو مختلف پروگراموں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th September 2018, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6/ستمبر(ایس اؤ نیوز) جے سی آئی بھٹکل شاخ کے زیراہتمامنائی جانے والی  جے سی آئی ہفتہ مہم کا پروگرام ستمبر 9کو بھٹکل نیو انگلش اسکول کے کملاوتی شانبھاگ ہال میں انعقاد کئے جانے کی شاخ کے صدر کے جبار صاحب نے جانکاری دی ۔

وہ یہاں بدھ کو پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2017-2018کے لئے جے سی آئی کی طرف  سے کئی سارے پروگرام انجام دئیے جارہے ہیں۔ اب تک کئی مقامات پر محکمہ جات کے تعاون سے عوام کے لئے اطلاعاتی بورڈس نصب کئے گئے ہیں۔ طلبا کے لئے مقابلہ جات اور شخصی تعمیر کے متعلق پروگراموں کا اہتمام کیاگیا ہے۔ جے سی آئی کی طرف سے عوامی مفت صحت چک اپ کیمپ، مفت آپریشن ، علاج وغیرہ کے لئے بھی تعاون دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جے سی آئی کے پروگراموں کے لئے عوام سے کوئی چندہ جمع نہیں کیا جاتاہے بلکہ ممبران کے عطیہ سے ہی پروگرام وغیرہ کا انعقاد کئے جانے کی جانکاری دی۔

جے سی آئی مہم کا ایک پروگرام 9ستمبر کو کملاوتی شانبھاگ ہال میں منعقد کیاگیا ہے جس میں قریب 1ہزار سے زائد لوگ شریک ہونے کی امید جتائی۔ شام 4بجے  ڈانس  مقابلہ سے پروگرام کی شروعات ہوگی اس کے بعد ڈائس پروگرام اور مشہور ناٹک کمپنی کی طر ف ناٹک پیش کیا جانے بات کہی۔ جے سی آئی بھٹکل شاخ کے سکریٹری رمیش کھاروی، ممبران ایشور نائک، موہن نائک، سریش پجاری، شنکر نائک، ناگراج موگیر اور ناصر حسین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔