بھٹکل :20لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے پر قتل کی دھمکی دینے والوں میں سے 2گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th August 2016, 11:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26/اگست(ایس او نیوز) گذشتہ ایک ماہ سے 20لاکھ روپئے دینے کے لئے دباؤاور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دئیے جانے کے معاملے میں بھٹکل پولس نے دو لوگوں کو جمعہ کےدن گرفتار کرلیا ہے۔ جن کی شناخت موسیٰ نگر کے امجد اورمخدوم کالونی کے سلیم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس معاملے میں 4 مفرور ملزمان  ساجد، عمران ، عماراور فواز شاہ الحمید کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھادیا ہے۔

شہر کے فاروقی محلہ کے مکین سید محسن ابن سید جلال الدین نے پولس تھانہ میں درج شکایت میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے جدہ میں برسرروزگارہے اور معاشی طورپر مستحکم ہیں۔ 7جولائی کی دوپہر 2:30بجے سفید سویفٹ کار میں چھ لوگ ان کےگھر پہنچے اور بیوی اور بچوں کے سامنے ہی 20لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکی دی ۔ پھر اس کے بعد 9جولائی کو وہی 6لوگ دوبارہ گھر پہنچ کردوبارہ 20لاکھ روپئے کی مانگ کرتے ہوئے حملہ کرنےکی کوشش کی۔

معاملہ درج کرنے پولس کا پس وپیش :سید محسن نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی پی ایس آئی پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی دھمکی اور رقم کے لئے دباؤ ڈالنے والے 6 لوگوں کے خلاف جب وہ شکایت درج کرنے بھٹکل پولس تھانہ پہنچا تو وہاں پی ایس آئی نے معاملہ درج کرنے سے انکار کردیا اور اُلٹا دھمکی دی کہ اگرمعاملہ درج کرنے کے لئے زبردستی کی تو اُلٹا اُن پر ہی معاملہ درج کرکے اندر کردیں گے۔ محسن نے بتایا کہ جب پولس تھانے میں کیس درج کرنے سے انکار کیا گیا تو انہوں ںے بنگلور کرائم برانچ سے رابطہ کرکے کاروار میں ضلع ایس پی کو راست طورپرتحریری شکایت دی۔ بعد میں ضلع کے ایس پی نے کاروارسے بھٹکل اے ایس پی کو حکم دیا کہ وہ اس شکایت پر فوری کاروائی کرے۔ ایس پی کی جانب سے ہدایت موصول ہوتے ہی بھٹکل اے ایس پی انوپ کمار شٹی نے ٹائون پی ایس آئی کو حکم دیا کہ وہ ایف آئی آر درج کریں۔ جبکہ آج جمعہ کو انوپ کمار شٹی کی قیادت میں دو لوگوں کو پولس کی زائد فورس کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں گرفتار شدگان کو ہوناور عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ تمام چھ لوگوں پرجبراً پیسہ وصولی اور دھمکانے کے مختلف دفعات384, 511, 504, 506 اورآئی پی سی سیکشن 149 کے تحت معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔