بھٹکل میں63ویں 'وائلڈ لائف ویک' سلسلے میں جلسہ تقسیم انعامات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 6:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7؍اکتوبر(ایس او نیوز)محکمہ جنگلات کی طرف سے بھٹکل میں63ویں 'وائلڈ لائف ویک' یاجنگلاتی زندگی ہفتے کا آغازاسکولی طلبہ کی ریالی سے ہوا جس میں ودیا بھارتی، نیو انگلش اسکول اور سونارکیری سرکاری اسکول کے طلبہ نے حصہ لیا۔بھٹکل رینج فاریسٹ آفس کے پاس اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ بالچندرا ایچ سی نے ربن کاٹتے ہوئے ریالی کا افتتاح کیا۔

طلبہ کا جلوس شمس الدین سرکل اور بس اسٹانڈسے گزرتا ہوا تیمکّا گارڈن تک پہنچا۔جہاں جنگلاتی زندگی کے ہفتے کے سلسلے میں منعقدہ کوئز، پینٹنگ اور تقریری مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام کا افتتاح بھٹکل جے ایم ایف سی سینئر سول جج راگھویندرا ڈی نے کیا تھا ۔ جلسے کی صدارت ہوناور رینج کے ڈی سی ایف وسنت ریڈی نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل جے ایم ایف سی چیف سول جج آر کلکرنی، ایڈیشنل سول جج ناگیندرا شریک اجلاس رہے۔اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکار حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔