بھٹکل تعلقہ بھر میں مسلسل برستی بارش : عام زندگی مفلوج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th July 2018, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :20/جولائی (ایس اؤ نیوز) پچھلے کئی دنوں سے جاری  بارش جمعہ کو بھی رک رک کر جاری رہنے سے عوامی کام کاج میں رکاوٹ بنتی رہی،قومی شاہراہ اور اہم سڑکیں نالوں کی صورت بہتے دیکھے گئے۔

تعلقہ کے اہم راستوں کنارے بارش کا پانی جمع ہونے سے تالاب نما ہوگئے تھے، بارش میں سواریوں کو بھی مشکلات کاسامنا رہا۔ شمس الدین سرکل ، رنگین کٹا، نوائط کالونی سمیت کئی جگہوں کی قومی شاہراہ پر ہی پانی ، نالوں کی شکل میں بہتا رہا۔ تعلقہ کے دیہی علاقوں کے نشیبی جگہوں اور زرعی زمینات زیر آب رہنے سے کسان پریشان ہیں۔ سمندر میں لہروں کی رفتار تیز رہنے کے عوض ماہی گیری پوری طرح ٹھپ ہوگئی ہے۔ جمعرات کی صبح 8بجے سے جمعہ کی صبح تک 42ملی میٹر بارش کی پیمائش کی گئی ہے، اب تک بارش کی کل 2107.5ملی میٹربارش ہوئی ہے۔ جمعہ کی رات بھی سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں ، مزید بارش کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔