کے ایس آرٹی سی کے 49 ڈپوز میں بھٹکل ڈپوکو پہلا انعام ملنے پر کرانتی سنگھا کی جانب سے تہنیت   

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2017, 11:23 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/جنوری (ایس او نیوز)ریاستی سرکاری ٹرانسپورٹ ادارے کے شاخوں میں سال 2015-2016میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھٹکل ڈپو کو پہلا انعام حاصل ہواہے۔ اس سلسلے میں کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا بھٹکل کی طرف سے بھٹکل ڈپو مینجر یوکے باناوالیکر اور عملے کی تہنیت کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔

اس موقع پر کرانتی سنگھا کے جنرل سکریٹری کمار نائک  نے کے ایس آر ٹی سی ادارے کے 6زونس کے 49ڈپو ز کا مقابلہ کرتے ہوئے پہلا انعام حاصل کرنے پر اسےڈپو مینجر، افسران  ، ڈارئیور، کنڈکٹر اور دیگر میکانک عملے کی ایماندارانہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ۔ اس  موقع  پر سنگھا کے ضلعی صدر ایرا نائک، وینکٹیش نائک، اشوک نائک، کے ایم شریف ، جیون نائک، گنپتی نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔