بھٹکل:تعلقہ لیول پی یو کالج کھیل مقابلوں میں بینا وئیدیا پی یو کالج لگاتار پانچویں مرتبہ چمپئین

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd September 2018, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ ستمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع تعلیمات عامہ اورانجمن پی یوکالج فارگرلس کے اشتراک سے انجمن کالج میدان میں منعقدہ بھٹکل تعلقہ پی یوکالج کھیل مقابلوں میں بینا وئیدیا پی یوکالج مرڈیشورنے لگاتار پانچویں مرتبہ چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔ اور کئی ایک مقابلہ جات میں طلبا وطالبات ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ۔

تعلقہ کے پی یوکالج طلبا و طالبات کے درمیان منعقدہ کھیل مقابلوں میں بینا وئیدیا کالج کی طلبا و طالبات نے ذیل کے ایونٹس میں جیت درج کی ہے۔ لڑکوں کے شعبہ میں یوراج ایل موگیر 5000میٹر،3000میٹر، 1500میٹردوڑ اور پہاڑی دوڑ مقابلے میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے انفرادی طورپر چمپئین بنے تو لڑکیوں کے شعبے میں کماری اشونی نائک 3000میٹر ،1500میٹر ،800میٹر دوڑ اور پہاڑی دوڑ میں اول مقام پاتے ہوئے انفرادی چمپئین شپ کے خطاب سے سرفرازہوئیں۔

لڑکوں کے شعبہ میں اجیت موگیر 5000میٹر پیدل دوڑ میں اول۔ شہزاد کٹپاڑی ٹرپل جمپ میں دوم اور ہائی جمپ میں سوم ۔بھرت نائک 5000میٹر پیدل دوڑ میں دوم اور800میٹر دوڑ میں سوم۔دیویندر کھاروی 3000میٹر دوڑ میں سوم ۔ محمد تنصیف1500میٹر دوڑ میں دوم۔ پول والٹ میں ناگراج ایم وئیدیا اول۔ انکیت پائی دوم اور پہاڑی دوڑ میں محمد تنصیف، دیویندر کھاروی سوم اور چہارم ۔ فردین ڈسک تھرو اور ہیمر تھرو میں دوم مقام حاصل کیا ہے۔

لڑکیوں کے شعبہ  میں دیویاگوڈا نے ہیمر تھرو میں اول۔ یشودھا موگیر لانگ جمپ ، 400میٹر دوڑ، ہیمر تھرو میں دوم، سہنا موگیر 3000میٹر، 1500میٹر دوڑ میں دوم ۔ مہیما نائک 500میٹر ،400میٹر ہرڈلس میں اول ۔ پرتیکشھا نائک 500میٹر دوڑ میں سوم۔نکھیتا ٹرپل جمپ میں سوم۔ نینا ایم  100میٹر دوڑ اور جاولین تھرو میں  سوم۔ نینا جی 200میٹر دوڑ میں سوم۔ سہنا موگیر پول والٹ میں اول۔ پرتیکشھا نائک دوم مقام پائے ہیں۔ گروپ ایونٹس میں لڑکیوں نے 4x100میٹر ریلے میں دوم۔4x400میٹر ریلے میں اول مقام پایا ہے۔ مقابلوں میں بہترین کارکردگی پر طلبا وطالبات اور فزیکل ڈائرکٹر کرشنپا نائک کو انتظامیہ کمیٹی کے صدر منکال ایس وئیدیا، ڈائرکٹر پشپ لتا ایم ایس ، کالج کے پرنسپال پرساد مہالے ، نائب پرنسپال مہیش ہیگڈے ، تعلیمی صلاح کار نعیم گوری  اور اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

اسی طرح مرڈیشور کی آر این شٹی پی یوکالج کے طلبا و طالبات نے بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتےہوئے ضلعی سطح کے لئے منتخب ہونے پر انتظامیہ ، اساتذ ہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔