بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کے بے لوث خادم ، خاموش سپاہی ، سابق سکریٹری محسن کھروری انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd November 2018, 6:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 3؍نومبر (ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے بے لوث خادم، منکسر المزاج ، متحرک  رکن ، سابق سکریٹری محسن کھروری (59) کا سنیچر کی رات مدینہ کالونی کے ان کےمکان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

 محسن کھروری  پچھلے کئی دہوں سے انجمن سے جڑ کر تعلیمی خدمات میں مصروف عمل تھے۔ وہ فی الحال انجمن ایگزکیٹیو کمیٹی کےرکن، صدسالہ جشن کمیٹی کے رکن، انجمن دستور ترمیم کمیٹی کے رکن کے طورپر میدان عمل میں تھے۔ اس سے قبل مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ سابق میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر اور انجمن پی یوکالج  کے سکریٹری کے طورپر بھی انہوں نے خدمات انجام دی تھیں۔  

ان کے انتقال پر انجمن کے عہدیداران ، ممبران سمیت انجمن سے وابستہ بے شمار اساتذ ہ کرام نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک با اخلاق، خاموش مزاج، مخلص انسان قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور جنت الفردوس میں ا علیٰ درجات کے لئے دعا کی ہیں۔ مرحوم کےپسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ، بیوی سمیت کئی رشتہ دارہیں۔

نوائط کالونی کی تنظیم جامعہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنےکے بعد قریب کے قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی ۔ اس وقت ہزاروں لوگ شریک تھے۔ مرحوم محسن کھروری کی رحلت پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر، جنرل سکریٹری ، ایڈیشنل سکریٹری ، دیگر عہدیداران، مجلس اصلاح وتنظیم کےعہدیداران  سمیت کئی ایک ذمہ داران نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...