بھٹکل انجمن کالج کی لکچرر شریفہ شیخ کو دھارواڑ یونیورسٹی میں اول رینک ؛ 5گولڈ میڈل کی بھی حقدار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th April 2017, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19/اپریل(ایس اؤنیوز)انجمن پی یو کالج فار ویمنس بھٹکل میں شعبہ انگریزی کی لکچرر شریفہ بنت اسماعیل شیخ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے پوسٹ گریجویٹ امتحانات میں اول رینک حاصل کیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شریفہ نے  ایم اے انگریزی میں نہ صرف پہلا رینک حاصل کیا بلکہ 5گولڈ میڈل کی بھی حق دار بنی ہیں۔

دھارواڑ میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی کانویکیشن میں ریاستی کابینہ وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات بسورا ج رائے ریڈی اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شانتا گوڈا کی موجودگی میں شریفہ شیخ نے فرسٹ رینک کی سنداور 5گولڈ میڈل حاصل کئے۔

اترکنڑا ضلع ڈانڈیلی کے اسماعیل شیخ اور نزہت شیخ کی دختر شریفہ شیخ ڈانڈیلی کے سینٹ مائیکل میں پرائمری اور ہائی اسکول،بنگورنگر کالج سے پی یو اور ڈگری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کاروار کی مرین بائیولوجی کالج میں ایم اے کے امتحانات لکھے تھے۔اس موقع پر ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے شریفہ شیخ نے کہاکہ میری کامیابی پر سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، والدین اور خاص کر ماں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس اعلیٰ تعلیم کو حاصل کرنے میں ہر ممکن مددو تعاون کیا۔ میری محنت اور کوششوں سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کو میں آئندہ بھی جاری رکھوں گی۔شریفہ شیخ کی کامیابی پر ان کے والدین ، انجمن انتظامیہ کے عہدیداران ، پرنسپال اور دیگر لکچرر حضرات اور عملے نے مبارکبادپیش کی ہے۔

خیال رہے کہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام مئی /جون 2016میں منعقد کئے گئے بی سی اےکے فائنل امتحانات میں گرو سدھیندرا بی سی اے کالج کی طالبہ فردوس فریال بنت انیس این ایس نے%90.80نمبرات سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی سطح پر دوسرا رینک حاصل کرنے پر انہیں بھی سند سے نوازا گیا ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔