سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی ایک اور سازش ناکام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 11:22 AM | خلیجی خبریں |

صنعاء،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا جانے ولا بیلسٹک میزائل شمالی صنعاء میں زھبان کے مقام پر گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ جمعہ کے روز حوثیوں کی طرف سیسعودی عرب پر داغا گیا میزائل دارالحکومت میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے پڑوسی ملک بالخصوص سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے اب معمول بن گئے تاہم ان میں سے بہت کم میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز اور فضائی دفاع کے شعبے کے حکام سعودی عرب کی طرف آنے والے میزائلوں کو خود کا میزائل شکن سسٹم کے ذریعے فضاء ہی میں تباہ کردیتے ہیں۔گذشتہ ماہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی نے پڑوسی ملکوں اور یمنی بندرگاہوں سے گذرنے والے غیرملکی تیل بردار جہازوں اور دوسری کشتیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔سنہ 2015ء کے بعد سے اب تک حوثی سعودی عرب پر 30 میزائل داغ چکے ہیں۔ ان میں بیشتر میزائل سرحدی علاقوں جازان، نجران، ابہا، خمیس مشیط، مکہ اور الریاض کے علاقے الرین پر داغے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...