ڈی کے شیوکمار خود استعفی دیں گے: یڈیورپا کا دعویٰ
بنگلورو،14؍نومبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے دعویٰ کیا کہ ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار عنقریب ریاستی وزارت سے استعفیٰ دیں گے۔ مرڈیشور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یڈیورپانے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں ایسی صورتحال پیدا ہوگی کہ ڈی کے شیوکمار اپنے طور پر وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔انکم ٹیکس چھاپوں اور متعدد دھاندلیوں کے الزامات میں گھرے ڈی کے شیوکمار کو استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں بی جے پی کی طرف سے وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج کے استعفیٰ کی مانگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ ڈی کے شیوکمار کے استعفیٰ کا بی جے پی کی طرف سے کوئی مطالبہ نہیں ہوگا وہ خود اپنے طور پر استعفیٰ دیں گے۔