بھٹکل 27/مئی (ایس او نیوز) یہاں جالی روڈ پر مضافاتی پولس تھانہ کے سامنے ایک آٹو رکشہ اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جسے بھٹکل ویلفیر اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور شفٹ کیا گیا ہے۔
زخمی کی شناخت بھٹکل موسیٰ نگر کے رہنے والے معظم خطال (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جس کے ایک پیر کو شدید چوٹ لگی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ معظم اپنی والدہ کو بائک پر بٹھائے جالی کسی کام سے جارہا تھا کہ اچانک مقابل سے آنے والا ایک آٹو رکشہ سڑک پر سے بھاگنے والے ایک کتے کو بچانے کی کوشش میں کتے سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر اس کی بائک سے ٹکراگیا۔
حادثے میں معظم کی والدہ کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔