چاندنی چوک سے بی جے پی کے ٹکٹ پر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے الیکشن لڑنے کی امید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 11:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 15 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 کا بگل بج چکا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے درمیان سیاسی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ وہیں لوک سبھا انتخابات سے پہلے قیاس آرائی کا بازار بھی گرم ہے۔ جس سیٹ پر امیدواروں کا اعلان نہیں ہوا ہے، وہاں امیدوار کے نام پر کئی طرح کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ اب تازہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بی جے پی کے ٹکٹ پر چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔سیاسی گلیاروں میں یہ بات کافی گردش کررہی ہے کہ بالی ووڈ میں’ مسٹر کھلاڑی ‘ کے نام سے مشہور اکشے کمار کو لے کر بی جے پی کی اعلی قیادت ان کے رابطے میں ہے۔ حالیہ دنوں میں بی جے پی اور وزیر اعظم مودی سے اکشے کمار کی قربت سرخیوں میں رہی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے بدھ (13 مارچ) کو بالی ووڈ ہستیوں کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کئے، جس میں وزیر اعظم مودی نے اکشے کمار کو بھی ٹیگ کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ''تھوڑا دم لگائیے اور ووٹنگ کو ایک سپرہٹ کتھا بنائیے ''۔ وزیر اعظم کو اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا تھا کہ ''ووٹنگ کو ملک اور باشندگان وطن کے درمیان ایک سپرہٹ پریم کتھا ہونا ہی ہوگا، یہ سچی جمہوریت کی نشانی ہے ''۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعظم مودی نے کابینہ سمیت سونپا صدرجمہوریہ کو استعفیٰ، 30 مئی کو دوبارہ حلف لینےکا امکان

لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد جمعہ کی شام نریندرمودی نے وزیراعظم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے ساتھ  ہی سبھی وزرا نے بھی صدرجمہوریہ کواپنا استعفیٰ سونپا۔ صدر جمہوریہ نےاستعفیٰ منظورکرتےہوئےسبھی سے نئی حکومت کی تشکیل تک کام کاج سنبھالنےکی اپیل کی، جسے وزیراعظم نےقبول ...

نوجوت سنگھ سدھوکی مشکلوں میں اضافہ، امریندر سنگھ نے کابینہ سے باہرکرنے کے لئے راہل گاندھی سے کیا مطالبہ

لوک سبھا الیکشن میں زبردست شکست کا سامنا کرنے والی کانگریس میں اب اندرونی انتشار کھل کرباہرآنے لگی ہے۔ پہلےسے الزام جھیل رہے نوجوت سنگھ سدھو کی مشکلوں میں اضافہ ہونےلگا ہے۔ اب نوجوت سنگھ کوکابینہ سےہٹانےکی قواعد نے زورپکڑلیا ہے۔

اعظم گڑھ میں ہارنے کے بعد نروہوا نے اکھلیش یادو پر کسا طنز، لکھا، آئے تو مودی ہی

بھوجپوری سپر اسٹار نروہوا (دنیش لال یادو) نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سیاست میں ڈبیو کیا تھا،وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر یوپی کی ہائی پروفائل سیٹ اعظم گڑھ سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے سامنے نروہا ٹک نہیں پائے۔

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت

مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کو اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اترکنڑا لوک سبھا حلقے کے بی جے پی اُمیدوار اننت کمار ہیگڈے جنہوں نے کہا تھا کہ جب تک اسلام رہے گا دہشت گردی رہے گی،اسی طرح انہوں نے  دستور کی ...

ایچ کے پاٹل نے راہل گاندھی کو بھیجا استعفیٰ

ریاست میں کانگریس کے تشہیری مہم کمیٹی کے صدر ایچ کے پاٹل نے لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی پیشکش کی ہے۔