وائرس حملہ: سعودی عرب میں ہزاروں غیر ملکی اقامہ کی تجدید کرانے سے قاصر

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 2nd February 2017, 11:12 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،یکم فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس ا نڈیا)سعودی عرب کی وزارتِ محنت اور سماجی ترقی ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اپنے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث سعودی عرب میں کام کرنے والے ہزاروں غیر ملکی باشندے اپنے اقامہ کی تجدید نہیں کرا سکے ہیں۔ یاد رہے کہ 23 جنوری کو شمعون نامی وائرس کے حملے سے وزارت کا کمپیوٹر نیٹ ورک متاثر ہو گیا تھا۔مقامی اخبار سعودی گیزٹ کے مطابق وزارتِ محنت کے المروہ ڈسٹرکٹ کی برانچ میں منگل کی صبح افراتفری مچی ہوئی تھی جب بڑی تعداد میں پریشان افراد یہ جاننے کے لیے جمع ہو گئے تھے کہ وزارت کا کمپیوٹر سسٹم کب ٹھیک ہوگا۔سوال پوچھنے پر برانچ کے منیجر نے مایوسی سے ہاتھ اٹھا کر کمپیوٹر کی سکرین دکھائی جو کہ خالی تھی۔ پچھلے نو دن سے ہم صرف اس خالی سکرین کو دیکھ رہے ہیں۔' اس سوال پر کہ اگر انھیں کچھ اندازہ ہے کہ اور کتنی دیر یہ مسلہ رہے گا، انھوں نے کہا: 'شاید ایک دن، ایک ہفتہ، ایک مہینہ، ایک سال۔اقامہ ایک رہائشی اجازت نامہ ہوتا ہے اور کمپنیاں تجدید کرانے کے لیے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو 650 سعودی ریال اور وزارتِ محنت کو 2400 ریال ادا کرتی ہیں۔
سعودی قانون کے مطابق وہ غیر ملکی باشندے جن کے اقامہ کے تجدید نہیں ہوئی ہے بینکوں نے ان کے کھاتے منجمد کر دیے گئے ہیں۔شمعون وائرس کمپیوٹر سسٹم میں ایسی خرابی کر دیتا ہے کہ انہیں سٹارٹ نہیں کیا جا سکتا۔ملک کے ٹیلی کام محکمے نے جنوری کے شروع میں ایک تنبیہ جاری کی تھی کہ شمعون وائرس کے حملے کا خدشہ ہے جو کہ 2012 میں ہونے والے وائرس کی ایک اور شکل ہے۔ چار سال پہلے کیے جانے والے حملے میں سعودی آرامکو کمپنی کے ہزاروں کمپیوٹر متاثر ہوئے تھے۔ایک کمپنی کے مالک سعد العلی نے اخبار المدینہ کو بتایا کہ وزارتِ محنت کے سسٹم میں خرابی کے باعث ان کو اپنے ملازمین کے سامنے شدید شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے کیونکہ وہ اپنی کمپنی میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے اقامہ کی تجدید نہیں کرا سکے جس کی وجہ سے ان ملازمین پر سعودی قوانین کے تحت مختلف سزائیں لاگو ہو گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...