پنجاب:2ماہ کے اندر 37کسان کر چکے ہیں خودکشی،بادل سرکارقرض معاف کرسکتی ہے
چنڈی گڑھ18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد سے ریاست میں 37کسان کاشت سے وابستہ لوگ خود کشی کر چکے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کسان قرض میں ڈوبے میں ہوئے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ یوپی کی طرح ہی پنجاب حکومت بھی ریاست میں کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کر سکتی ہے۔اگرچہ اس کے لئے بجٹ کا انتظار کرنا پڑے گا جو کہ 15جون کو پیش کیا جانا ہے۔انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق پنجاب میں کیپٹن حکومت 16مارچ کو آئی تھی ان دو مہینوں میں 37کسان خودکشی کر چکے ہیں۔وہیں پنجاب کی تین یونیورسٹیوں ایک سروے کو مانیں تو 2000سے 2010کے درمیان کل6926کسان خودکشی کر چکے ہیں۔