20 سالہ ماڈل کے بہیمانہ قتل سے سنسنی ،لاش سوٹ کیس سے برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th October 2018, 11:10 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ یواین آئی )ممبئی کے شمال مغربی علاقہ ملاڈ (مشرق) میں جھاڑیوں سے ایک ٹریول بیگ میں20 سالہ ماڈل کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ ایک سوٹ کیس مائنڈ اسپیس کے نزدیک ملا ہے ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگ برآمد ہونے کے4 گھنٹہ میں بانگر نگر پولیس نے قتل کے ملزم ایک نوجوان طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کی شناخت مزمل سعید (20 سال) کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک کا نام مانسی دیکشت ہے جو پیشہ سے ماڈل تھی۔پولیس کے مطابق ملزم مزمل سے پوچھ گچھ کے بعد انکشاف ہوا کہ واردات سے قبل مانسی مزمل کے فلیٹ میں تھی۔ اس کے بعد دونوں میں کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا، مزمل نے غصہ میں آکر مانسی کے سر پر اسٹول دے مارا جس سے اچانک مانسی کی موت واقع ہو گئی۔مانسی راجستھان کے کوٹہ سے تعلق رکھتی تھی اور گزشتہ6 مہینوں سے اندھیری (ایسٹ) میں رہ رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سعید اور مانسی کے درمیان دوستی ایک تیسرے دوست کے ذریعہ ہوئی تھی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر سوٹ کیس برآمد کیا اور اسے کھولنے پر اندر سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی، جس کے سر پر چوٹ کے نشان تھے ۔ لاش کو کْشن اور بیڈ شیٹ سے ڈھکا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے جانچ شروع کر دی۔ جانچ کے دوران پولیس کے ہاتھ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج لگی جس میں ایک شخص کار کے اندر بیٹھے اور سڑک کے کنارے سوٹ کیس کو پھینکتے نظر آ رہا ہے ۔اسی بنیاد پر پولیس نے ملزم کی شناخت کی اور اسے اس کے فلیٹ سے گرفتار کر لیا۔ سعید کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...