لکھنؤ:کاکوری کے ایک گھر میں ہوا زوردار دھماکہ ، دو افراد ہلاک
لکھنو ،04؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کاکوری کے جیہتا روڑ پر واقع ایک گھر میں پیر کے روز دھماکہ ہونے کی خبر ہے ۔ واضح رہے کہ دھماکہ اتنا تیز تھا کہ آس پاس کے علاقوں میں اس کی دھمک محسوس کی گئی ۔ خبر کے مطابق دھماکہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دیگرکے زخمیں ہونے کی بات کہی جا رہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب پولیس موقع پر پہونچ گئی ہے ۔ خبر کے مطابق دھماکہ کاکوری کے مناکھیڑا میں سنجے لودھی کے مکان میں ہوا ۔ شروعاتی معلومات کے مد نظر پتہ چلا ہے کہ مکان مالک سنجے نے ہلاک ہوئے ناصر پٹاخے والے کو گھر کرائے پر دے رکھا تھا ۔ شروعاتی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ دھماکہ پٹاخوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔ واضح ہو کہ اب تک دس لاشے نکالی جا چکی ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ ابھی بھی ملبے میں کچھ اور لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ گھر میں ناصر پٹاخے بنانے کے لئے غیر قانونی طور پر بارود جمع کرتا تھا ۔ یہاں سے وہ آس پاس کے علاقوں میں بارود بھیجتا تھا ۔ لوگوں کے مطابق دھماکہ میں ناصر کی موت ہو چکی ہے ۔ گھر میں اس کی بیوی بھی تھی جس کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔