معمرانڈونیشین خاتون حاجی شاہ سلمان کے مہمانوں میں شامل،خادم الحرمین کا مریم مرگینی کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کاحکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2017, 3:55 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کی ایک عمر رسیدہ خاتون مریم مرگینی محمد بھی شاہ خادم الحرمین الشریفین ساہ سلمان بن عبدالعزیز کی مہمان بن گئی ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 104 سالہ حاجیہ مرجیم مرگینی محمد کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کریں اور انہیں ہر ممکن طبی معاونت خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات کے بعد معمر انڈونیشین خاتون حاجیہ کو سرکاری مہمان کا درجہ دے دیا گیا۔

دوسری جانب مریم مرگینی محمد نے شاہ سلمان کی طرف سے خصوصی توجہ فراہم کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہ سلمان کی ہدایت پر خصوصی سہولیات فراہم کیے جانے پر معمر خاتون نے خادم الحرمین کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، سلامتی ایمان اور آخرت میں اجر عظیم کے لیے دعائیں کی ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے انڈونیشیا کی 104سالہ معمر ترین خاتون ہفتے کے روز سعودی عرب پہنچی تھیں۔مریم مرگینی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر وزارت ثقافت کی حج میڈیا کمیٹی کے آپریشن روم کے ڈائریکٹر عبدالخالق الزہرانی، جدہ میں انڈونیشی قونصل جنرل محمد شریف دین، انڈونیشی حج مشن کے سربراہ ارشد ہدیا اور حجاج کرام کی خدمت کے متعلقہ اداروں کے متعدد نمائندے بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...