ایک ہزار سے زائد قطری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2017, 5:07 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،26اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قطری حکومت کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود قطر سے تعلق رکھنے والے 1024شہری فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خشکی کے راستے سعودی پہنچ چکے ہیں۔ یہ اعداد وشمار جمعرات تک کے ہیں۔ جمعرات کو 650عازمین حج سلویٰ گذرگاہ عبور کرکے سعودی عرب پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ قطری حکومت نے عازمین حج کو حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک سعودی عرب کی خصوصی حج پروازوں کے ذریعے قطری حجاج کو بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم زمینی راستے سے قطری عازمین حج بدستور مشاعر مقدسہ پہنچ رہے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 17اگست کو قطر کے ان تمام عازمین حج کو زمینی راستے سے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی جنہیں آن لائن حج کے اجازت نامے نہیں مل سکے تھے۔

شاہ سلمان کے حکم پر سلویٰ گذرگاہ کو قطری عازمین حج کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ شاہ سلمان کی طرف سے یہ اقدام قطر کے شاہی خاندان کی اہم شخصیت الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن قاسم آل ثانی کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا تھا۔ شہزادہ محمد نے قطری عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور انہیں قطر سے سعودی عرب لانے کے اقدامات کے لیے شاہ سلمان سے سفارش کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...