دیوان محتسب میں 50 ججوں کی ترقی اور تعیناتی کا شاہی فرمان جاری،خادم الحرمین الشریفین نے مدینہ منورہ کے 21 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th November 2017, 4:49 PM | خلیجی خبریں |

ریاض10نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے۔دیوان محتسب کی جوڈیشل انتظامی کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے شاہی فرمان کی روشنی میں ججوں کی مختلف رینکس میں ترقی اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔انھوں نے نئی تقرریوں اور محکمہ میں پہلے سے خدمات انجام دینے والے عدالتی افسران کی ترقی اور ملکی عدلیہ کے لئے شاہ سلمان کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں سعودی عرب کے فرمانروا نے مدینہ منورہ کے شہریوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے ایک تقریب میں شرکت کی اور شہر نبوی کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘SPA’ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں بجلی، زراعت، پانی، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے 21 منصوبے شامل ہیں جن کا تخمینہ 7 ارب سعودی ریال کے قریب ہے۔مدینہ منورہ کے شاہی محل آمد کے موقع پر شاہ سلمان کا استقبال کرنے والوں میں مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب امیر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل سمیت دیگر اعلی سرکاری عہدیدار شامل تھے۔اس موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر نزار عبید مدنی نے اہالیاں مدینہ منورہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہ سلمان کا استقبال کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدینہ کے عوام پیغمبر اسلام کے شہر میں سعودی فرنروا کی موجودگی پر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔مسجد قباء کے امام اور خطیب شیخ صالح بن عواد المغامسی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور شاہ سلمان کا آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان اور تقریب کے دیگر مہمانان نے مدینہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف منصوبوں کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی۔شاہ سلمان نے اس موقع پر مدینہ میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور شہر نبوی میں ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔خادم الحرمین الشریفین کا کہنا تھا کہ "حرمین شریفین کی خدمت ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ ہمارا ملک تمام قسم کے شر سے محفوظ ہے۔ حج اور عمرہ کے لئے آنے والے زائرین مدینہ کا بھی رخ کرتے ہیں۔ وہ اس وسیع وعریض ملک میں احساس تحفظ اور اطمینان کے ساتھ مذہبی فرائض انجام دیتے ہیں۔"

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...