'خاتون سیکورٹی پر سیشن' کے بجائے یوگی 'فوٹو سیشن' میں مشغول: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2020, 11:29 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کو خواتین کے لئے غیر محفوط ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اس معاملے میں خصوصی سیشن بلانے کا وقت نہیں ہے اور وہ فوٹو سیشن میں مشغول ہیں۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'یوپی میں گزشتہ ایک ہفتے میں خواتین کے خلاف جرائم کی 13 خوفناک واقعات پیش آئے۔ خبروں کے مطابق چار واقعات میں متاثرین کا قتل کردیا گیا یا متاثرہ نے خودکشی کرلی۔ خواتین سیکورٹی کی یہ خستہ حالت کافی پریشان کرتی ہے۔ وزیر اعلی صاحب کو اس پر "اسپیشل سیشن" کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ہاں فوٹو سیشن جاری ہے۔

کانگریس لیڈر نے ٹوئٹ کے ساتھ تاریخوں کا حوالہ دیتے ہوئے جرائم کے اعداد و شمار پیش کیے ہیں جس میں نو اکتوبر کو نوئیڈا میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، دس کو ہردوئی میں 5 سالہ معصومہ کے ساتھ ریپ،11کو جھانسی میں پالی ٹیکنیک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، 12کو سہارنپور، گونڈہ، ہاتھرس، ہاپوڑ اور پرتاپ گڑھ کے واقعات، 13 کو چترکوٹ اور آگرہ و 14 کو مرادآباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کا ذکر ہے'۔

ایک نظر اس پر بھی

'ریپبلک ٹی وی' کے ادارتی عملہ کے خلاف ایف آئی آر، ممبئی پولس کو بدنام کرنے کا الزام

ممبئی پولس نے آج ریپبلک ٹی وی کے متعدد ادارتی عملے کے خلاف محکمہ پولس کی بدنامی اور اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ این ایم جوشی مارگ پولس اسٹیشن میں ممبئی سی آئی ڈی کے اسپیشل برانچ میں تعنیات پولس سب انسپکٹر ششکانت پوار کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران مودی اور نتیش نے مہاجر مزدوروں کو بے سہارا چھوڑ دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے جمعہ کے روز سے بہار انتخابات کے لئے تشہیر کا آغاز کر دیا۔ تیجسوی یادو کے ساتھ نوادا میں مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر زبردست حملہ بولا۔

پاکستان سے لوٹی گیتا کو خودکفیل بنانے کی کوششیں جاری

 پاکستان سے ہندوستان لائی گئی قوت گویائی سے محروم لڑکی گیتا کو مدھیہ پردیش کے اندور میں پانچ سالوں تک ادارہ جاتی بازآبادکاری میں رکھنے کے بعد اب اسے یہیں معاشی طور سے خودکفیل اور معاشرتی بحالی کی جانب لے جانے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔

مینگلور ائرپورٹ سے27 لاکھ مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، کسٹم حکام نے کیا ضبط

مینگلور کے بجپے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم حکام  سونا اسمگل کرنے کی کوشش کتنی بھی ناکام بنادے اور وقفے وقفے سے لاکھوں مالیت کا سونا ضبط کرے، مگر گلف سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش بند ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ مسافر سونے کو الگ الگ طریقوں سے اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کسٹم حکام ...

کاروار: ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اب کرنا ہوگا  90دنوں تک انتظار

ن لائن ذریعے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے اب تک 30 د ن انتظار کرنا پڑتا تھا ، لیکن اب محکمہ نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) نے نیا  حکم جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لرننگ اور پکا لائسنس آن لائن سلاٹ بک کرنے کے بعد آئندہ 90 دنوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔