یادگیر میں بی جے پی کے یتنال نے چھوڑا پٹاخہ : ڈی کے شیوکمار کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ہٹانے کی سازش 

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2023, 1:32 PM | ریاستی خبریں |

یاد گیر،  4 / اکتوبر (ایس او نیوز) وقتاً فوقتاً بے سر و پا بیانات دینے والے بی جے پی لیڈر بسون گوڈا پاٹل یتنال نے یاد گیر کے شاہ پور میں ایک نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کانگریسی حکومت لوک سبھا انتخابات کے ساتھ گر جائے گی کیونکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ہٹانے کی سازش کر رہے ہیں ۔ 
    
یتنال نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ یہ حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی ۔ اب سی پی یوگیش نے کہا ہے ۔ یہ حکومت دسمبر تک گرنے والی ہے ۔ سدا رامیا کو وزارت اعلیٰ کی کرسی سے ہٹانے کے لئے ڈی کے شیوکمار نے سازش رچی ہے اور شامنور شیو شنکرپّا اور بی کے ہری پرساد کو بیانات دینے کے لئے اکسایا ہے ۔     یتنال نے کہا کہ کانگریس کے اندر خلفشار ہے ۔ بہت سارے اراکین اسمبلی کے اندر بے اطمینانی پائی جاتی ہے اس لئے یہ حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...