یلاپور: اترکنڑا بی جے پی کا میں ضلعی صدر رہاہوں : ضمنی انتخابات میں بی جےپی کے امیدوار شیورام ہیبار
منڈگوڈ:17؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بی جےپی میں پرانے ، نئے کی کوئی تفریق کی ضرورت نہیں ہے، میں بی جےپی کا ضلع صدر رہاہوں۔ یلاپور ضمنی انتخابات میں بی جےپی کے امیدوار شیورام ہیبار نے ان خیالات کااظہار کیا۔
تعلقہ کے پالا دیہات کے کارکنان کے گھر میں منعقدہ میٹنگ میں وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کارکنان سے کہاکہ میں جب اترکنڑا بی جےپی کاضلع صدر تھا تو وی ایس پاٹل کو پارٹی میں شامل کیا تھا۔ اب تاریخ پر سوچ بچار کرنے کے بجائے مستقبل کی نئی جیت کے متعلق غور کریں محنت کریں۔ ریاست میں بقیہ ساڑھے تین سال بی جے پی کی ہی حکومت اقتدار پر رہنے کا اعتماد جتایا۔ اسی موقع پر انہوں نے تعلقہ کے کوڈمبی اور پالا دیہات کے کارکنان سے ملاقات کی۔ کے ایس آر ٹی سی بورڈ کے صدر وی ایس پاٹل ، ضلع پنچایت ممبر ایل ٹی پاٹل بھی ان کے ساتھ تھے ۔