ڈبلیو پی ایل: آر سی بی وومن کی لگاتار پانچویں شکست، دلچسپ مقابلے میں دہلی کیپٹلز وومن کو 6 وکٹ سے ملی فتح

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2023, 11:36 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 14/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) کے پہلے سیزن میں اب بھی رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) وومن کو پہلی جیت کا انتظار ہے۔ آج اس کا مقابلہ دہلی کیپٹلز وومن سے تھا اور ایک بار پھر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز دہلی وومن کی ٹیم نے اسمرتی مندھانا کی ٹیم بنگلور وومن کو دلچسپ مقابلے میں 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ بنگلور کی یہ لگاتار پانچویں شکست ہے۔ دہلی کے خلاف مندھانا کی ٹیم جیت کے قریب ضرور پہنچی، لیکن فتح کا مزہ نہیں چکھ سکی۔

بنگلور نے آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 150 رن بنائے تھے۔ دہلی نے 151 رنوں کا ہدف 19.4 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دہلی کی طرف سے پچھلے میچ میں طوفانی اننگ کھیلنے والی شفالی ورما (صفر) کو چھوڑ کر باقی سبھی بلے بازوں نے چھوٹی لیکن اہم پاریاں کھیلیں۔ کپتان لیننگ نے 15، ایلسے کیپسی نے 38، جیمیما روڈرگز نے 32، مریزانے کیپ نے 32 (ناٹ آؤٹ) اور جیس جوناسین نے 29 (ناٹ آؤٹ) رنوں کا تعاون پیش کیا۔ بنگلور کے لیے شوبھنا آشا نے سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ ایک ایک وکٹ پریتی بوس اور میگن شوٹ کو ملے۔

اس سے قبل بنگلور کی طرف سے ایک بار پھر کپتان مندھانا بلے بازی میں ناکام ثابت ہوئیں اور 15 گیندوں میں محض 8 رن بنا سکیں۔ صوفی ڈیوائن بھی 21 رنوں کا ہی تعاون پیش کر سکیں۔ ایلس پیری نے سب سے زیادہ 67 رن بغیر آؤٹ ہوئے بنائے اور 16 گیندوں میں تیز طرار 37 رنوں کی اننگ رچا گھوش نے کھیلی۔ باقی بلے بازی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔ دہلی کی طرف سے گیندبازی میں شکھا پانڈے نے سب سے زیادہ تین وکٹ لیے۔ ایک وکٹ تارا نورس کے حصے میں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...