عالمی کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنوں سے ہرایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2019, 11:28 PM | اسپورٹس |

لارڈز،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ورلڈ کپ 2019 کا اہم ٹرین میچ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈز میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیا جو وہ مقررہ اوورز میں حاصل نہ کرسکی اور 259 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل اننگز کے آغاز پر جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو پہلی کامیابی بہت جلد ملی۔ محمد عامر نے ہاشم آملہ کو صرف 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا جس سے جنوبی افریقہ پر اچانک دباؤ آگیا مگر گرتی ہوئی پوزیشن کو ڈک کوک اور فاف نے سنبھالا اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔

لیکن ابھی اسکور 100 رنز بھی نہیں ہوا تھا کہ پاکستان کو دوسری وکٹ بھی مل گئی۔ ڈی کوک 47 رنز پر شاداب خان کی بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ فاف 41 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ڈی کوک کی جگہ مرکرام بیٹنگ کرنے آئے۔

مرکرام کو بیٹنگ کرتے ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی اور ان کا اسکور صرف 7 رنز تھا کہ شاداب خان نے انہیں بولڈ کردیا اور ان کے آوٹ ہوتے ہی وینڈر ڈوسن بیٹنگ کے لئے آئے۔

اسی دوران فاف ڈوپلیسی 66 بالوں پر نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے لیکن محمد عامر جو کافی دیر سے فاف کے لئے خطرہ بنے ہوئے تھے آخر کار انہیں 63 رنز پر فاف کی وکٹ مل ہی گئی۔ یہ ان کی آج کی بڑی کامیابی تھی۔ ان کا کیچ سرفراز احمد نے لیا۔

اگلے بیٹسمین ڈیوڈ ملر تھے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے 31 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ کرس موریس کو وہاب ریاض نے 16 رنز پر بولڈ کردیا۔ جنوبی افریقہ کو پہنچنے والا یہ ساتواں نقصان تھا۔

آتھویں وکٹ کاگیسو ربادا کی گری جو صرف 3 رنز بناسکے تھے۔ ریاض وہاب نے انہیں کلینڈ بولڈ کیا۔ لنگی انگیدی کی وکٹ بھی وہاب کو ملی اور وہ بھی کلین بولڈ ہوئے۔ آخری بیٹسمین جوڑی اینڈائل فلکوایو اور عمران طاہر کی تھی۔

جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف :اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا۔

میچ اہم اس لئے اہم ہے کہ آج جو بھی ٹیم ہارے گی وہ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی لہذا دونوں ٹیموں کو یہ میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔

پاکستان ورلڈ کپ 2019 کا آج چھٹا میچ کھیل رہا ہےجبکہ پچھلے پانچ میچوں میں سے اسے ایک میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوچکا ہے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کی شروعات کی۔ دونوں اوپنرز بغیر کسی دباؤ کے کھیل رہے تھے۔ پاکستان ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ یہ میچ جیتنے میں ہرممکن طور پر کامیاب رہے۔

پاکستان نے بغیرکسی نقصان کے 80 رنز بنالئے کہ تبھی عمران طاہر فخر زمان کی وکٹ لے اڑے۔ انہوں نے 44 رنز بنائے۔

اسکور 98 رنز ہوا تھا کہ امام الحق بھی 44 ہی رنز بناکر عمران طاہر کے ہاتھوں ہی کلین بولڈ ہوگئے۔

محمد حفیظ 20 رنز ہی بناسکے انہیں مرکرام نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ان کے بعد آنے والے بیٹسمین حارث سہیل نے بابر اعظم کے ساتھ 39 بالرز پر 51 رنز کی پارٹنر شپ کی۔

جس کی بدولت پاکستان 38 ویں اوورز میں 200 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس اسکور کا سہرا بابر اعظم اور حارث سہیل کے سر رہا جنہوں نے میدان کے چاروں جانب فیلڈرز کو دوڑائے رکھا۔

69 کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم کو اینڈائل فلکوایو نے لنگی کے ہاتھوں کیچ کرادیا تاہم اسی دوران حارث نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بابر کی جگہ آنے والے بیٹسمین عماد وسیم تھے جنہوں نے 23 رنز بنائے تھے کہ لنگی انگیدی نے انہیں کیچ کرادیا۔ ریاض وہاب نے ان کی جگہ لی۔

اسی دوران پاکستان کا اسکور 300 رنز ہوگیا جبکہ حارث 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

باقی کھلاڑیوں میں وہاب ریاض 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سرفراز احمد 2 اور شاداب خان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...