بھٹکل میں آج عالمی یوم خون عطیہ؛ عوام میں بیداری پیداکرنے ادارہ جے سی آئی کی جانب سے بھٹکل سے مینگلور کے لئے نکلی بائک ریلی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2018, 12:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز) ہندوستان  سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے،  اس دن کے منانے کا مقصدناگہانی آفات اور حادثات کی شکل میں خون کی ضرورت اور مفت خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

خون کے عطیات سے ہر سال لاکھوں انسانوں کو نئی زندگیاں ملتی ہیں۔ بعض خطرناک امراض میں مبتلا مریضوں اور پیچیدہ سرجری میں خون کے عطیات کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اگر مریض کو بروقت خون نہ مل پائے تو موت واقع ہو جاتی ہے ایسے حالات میں کسی انسان کو خون کا عطیہ دینا اسے نئی زندگی دینے کے مترادف ہے۔

اس دن کی اہمیت کے حوالے سے مختلف شہروں میں ریلیاں اورسیمینار منعقد کئے جاتے ہیں ، جبکہ کئی علاقوں میں بلڈ   کیمپ بھی قائم کئے جاتے ہیں، مگر یہاں بھٹکل میں آج  خون کے عطیہ  کی اہمیت اور اس کی ضرورت کو عوام کے  سامنے اُجاگر کرنے جیسس کلب آف انڈیا (جے سی آئی)  کی جانب سے  بھٹکل سے مینگلور کے لئے  بائک ریلی کااہتمام کیا گیا جس کے ذریعے عوام کے اندر بیداری پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔

اس موقع پر بھٹکل شمس الدین سرکل پر  جے سی آئی کے کارکنوں نے ورلڈڈونیشن ڈے کا  ایک بڑا بینر اویزاں کرتے ہوئے   خون  عطیہ کرنے کے تعلق سے معلومات فراہم کی اورلوگوں کو خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔

جے سی آئی سکریٹری رمیش کھاروی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا، جے سی آئی کے زونل صدرراکیش کنجور نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے بائک ریلی کو جھنڈا لہرا کر روانہ کیا۔اس موقع پر جے سی آئی کے مقامی صدر جے سی عبدالجبارصاحب ، نائب صدر جے سی مسعود برماور، جے سی سُریش پجاری، جے سی موہن نائک، جے سی شنکر نائک، جے سی ایشور نائک، جے سی پرسنا، جے سی لکشمن پائی، روٹری کلب کے سابق صدر ایڈوکیٹ ایس یم خان، نذیر قاسمجی،جے سی آئی  کٹپادی  نائب صدر رگھویندرا کروال، جے سی سنیل بنگیرا و دیگر کافی لوگ موجود تھے۔

پروگرام کے تعلق سے جے سی عبدالجبار نے بتایا کہ  خون عطیہ  کے تعلق سے بیداری مہم پیداکرنے کے لئے بھٹکل سے نکلی بائک ریلی  شیرور، ناوندہ ، ہیماڈی، کنداپور، کوٹا، اُڈپی، برہماور، کٹپاڈی اور  سورتکل ہوتے ہوئے مینگلور میں لال باغ تک پہنچ کر اختتام کو پہنچے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...