بنگلورو میں زیر تعمیر میٹرو پلر منہدم، 2 افراد ہلاک، کانگریس نے کہا ’40 فیصد کمیشن حکومت کا نتیجہ‘

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2023, 7:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بنگلورو کے آؤٹر رنگ روڈ میں زیر تعمیر میٹرو کا پلر منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے ایک ہی کنبہ کے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مہلوکین میں ایک خاتون اور اس کا 2.5 سال کا بیٹا شامل ہے جس کی دردناک موت ہوئی ہے۔ پولیس کا اس واقعہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ معاملہ صبح تقریباً 11 بجے کا ہے جب پلر کی تعمیر کے لیے لگایا گیا ٹی ایم ٹی سریا ان کے اسکوٹر پر گر گیا۔ کھمبے کی اونچائی 40 فیٹ سے زیادہ اور وزن کئی ٹن تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ وہاں موجود لوگوں نے ماں اور بیٹے دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔ پولیس کے مطابق انھوں نے معاملہ درج کر لیا ہے اور اس معاملے میں جلد جانچ شروع کی جائے گی۔ اس واقعہ کی وجہ سے کچھ دیر تک علاقہ میں ٹریفک جام کی حالت بھی پیدا ہو گئی تھی۔

اس دردناک حادثہ کے بعد کانگریس نے کرناٹک کی بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ ’’بنگلورو میں میٹرو کا پلر منہدم ہو گیا۔ یہ ’40 فیصد کمیشن‘ والی حکومت کا نتیجہ ہے۔ ترقیاتی کاموں میں کوئی معیار نہیں ہے۔ لوگوں کا اس حکومت پر سے بھروسہ اٹھتا جا رہا ہے۔ ہر جگہ بدعنوانی دکھائی دے رہی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...