کاروار: نیشنل ہائی وے66پر وائر لیس ٹیلی فون ٹاور کی سہولت۔ حادثات یا ٹریفک جام ہونے کی صورت میں فراہم ہوگی فوری راحت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2019, 4:28 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 22/جون (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66فورلین توسیعی منصوبے کے تحت اب ہر دو کیلو میٹر کے فاصلے پر ایک وائرلیس ٹیلی فون ٹاور نصب کیا جارہا ہے، جس سے سڑک حادثہ پیش آنے یا پھر ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی کے کنٹرول روم کو خبر دی جاسکے گی اور اس کے نتیجے میں فوری طور پر راحت فراہم کی جائے گی۔

 آئی آربی کے ڈپٹی جنرل منیجر تیج سنگھ نے بتایا کہ دراصل فور لین تعمیری منصوبہ ختم ہونے کے بعد مزید 25برس تک اس ہائی وے کی دیکھ ریکھ آئی آر بی کمپنی ہی کی ذمہ داری ہوگی۔ اور اس قسم کی ٹیلی فون ٹاورس کی تنصیب ٹھکیداری کے معاہدے کا ایک حصہ ہے۔

کاروار ماجالی سے کنداپور تک تقریباً 200ٹیلی فون ٹاورس نصب کیے جائیں گے۔اس کے آلات فراہم کرنے کے لئے آئی آر بی نے یونائٹیڈ ٹیلی کام کو ذیلی ٹھیکہ (سب کانٹراکٹ) دیا ہے۔شمسی توانائی سے چلنے والے ان 8فٹ اونچے ٹاورس میں فون رابطے کے لئے ایریئلس لگے ہونگے،جبکہ ایک بچے کی بھی پہنچ والی اونچائی پر ٹیلی فون سیٹ لگا ہوگا۔ کوئی بھی حادثہ یا مسئلہ پیش آنے پرٹیلی فون باکس پر لگے لال بٹن کو دبانا ہوگا۔ کمپنی کے کنٹرول سے رابطہ قائم ہونے پر مسئلے کی نوعیت اور مقام کی تفصیل بتانی ہوگی۔پھر کنٹرول روم  سے فوراً یہ خبرکمپنی کی طرف سے ہائی وے کی نگرانی پر مامور قریب ترین پٹرولنگ ویان کو دی جائے گی۔ اس طرح راحت اور امداد پہنچانے کے لئے کمپنی کے ذمہ دار بہت ہی کم وقت میں جائے وقوع پرپہنچ جائیں گے۔کنٹرول روم بیندور میں قائم کیاجائے گا مگر 5 تا6 پٹرولنگ ویان ہمیشہ سڑک پر گشت کرتی رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...