سیمونا ہالپ ومبلڈن چیمپئن بن گئیں، سرینا ولیمز کو فائنل میں شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2019, 12:19 PM | اسپورٹس |

لندن،14؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) رومانیہ کی سیمونا ہالپ امریکا کی سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ومبلڈن چیمپئن بن گئیں۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور امریکا کی سرینا ولیمز کا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا، ہالپ نے اسٹریٹ سیٹس میں مضبوط حریف سرینا کو بآسانی شکست دیدی۔

سیمونا ہالپ کی جیت کا اسکور 2-6 اور 2-6 رہا، وہ سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن چیمپئن بنیں، ساتھ ہی انہوں نے ومبلڈن جیتنے والی رومانیہ کی پہلی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

جیت کے بعد ہالپ کا کہنا تھا کہ سرینا ولیمز ہر کسی کیلئے متاثر کن ہیں، میچ سے قبل میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھوں گی، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوئی۔

ہالپ کے کیریئر کا یہ دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے اس سے قبل وہ 2018ء میں فرنچ اوپن چیمپئن بنی تھیں، سرینا ولیمز کے شاندار کیریئر میں پہلی بار ہے کہ وہ مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم فائنل میں ناکامی کا شکار ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...