ہندوستان کو ہرانے کے لئے ہمیں بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا:کین ولیمسن
ممبئی ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے قبول کیا کہ ہندوستانی ٹیم کواس کے ملک میں ہی ہرانابڑاچیلنج ہے۔وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونیوالی ونڈے میچ سے پہلے ولیمسن نے کہاکہ اپنے ملک میں ہندوستان کاریکارڈ کافی اچھا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ انہیں ہرانا کافی مشکل ہے۔اپنے ملک میں وہ دنیاکی سب سے مضبوط ٹیم ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں اپنا بہترین کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یہاں پچھلی سیریزمیں دیکھا کہ آخری میچ سے پہلے ہم 2 ۔ 2 سے برابر تھے جو اچھی کوشش ہے۔حالانکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے اپنا بہترین پرفارمینس نہیں کیا اور آخری میچ میں پرفارمینس شرمسار کرنیوالا رہا (وشاکھاپٹنم میں جسے ہارکر نیوزی لینڈ نے سیریز 2 ۔ 3 سے گنوا دی تھی)۔کیوی ٹیم کیوی ٹیم کے کپتان نے کہا ‘پچھلے کچھ وقت میں ہم نے اچھا پرفارمینس کیاہے اورہمیں پتہ ہے کہ یہاں کافی سخت چیلنج ہوگا۔ اپنے ملک میں ونڈے سیریز میں ہندوستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔سال 2009 ۔ 2010 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سے ہندوستان نے اپنے ملک میں کھیلی 16 سیریز میں سے صرف دوگنوائی ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلی بار ہندوستان کا سامنا کرے گی۔اس سے متعلق ولیمسن نے کہاکہ ہاں ہم نے ورلڈکپ کے کچھ میچ یہاں کھیلے تھے لیکن دوسری ٹیموں کے خلاف لیکن کھلاڑیوں نے یہاںآئی پی ایل میچ کھیلے ہیں۔ یہ اچھا اسٹیڈیم ہے اور یہاں وانکھیڑے میں سیریز کا آغاز ہونا اچھا ہے۔ ولیمسن نے کہا کہ مارٹن گپٹل اور کولن منرو انکی ٹیم کے سلامی بلے باز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کل کے میچ میں سلامی بلے باز، گیند کے دو اچھے اسٹرائکر گپٹل اور منرو ہوں گے۔ دونوں اچھے شاٹ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں اور اپنا فطری کھیل کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹام لاتھم مڈل آرڈر میں بلے بازی کریں گے۔ پچھلے کچھ پریکٹس میچوں میں اس نے کریز پر اچھا وقت گزارا اور یقیناً وہ اچھی وکٹ کیپنگ کریں گے۔نیوزی لینڈ نے یہاں بریبورن اسٹیڈیم میں دو پریکٹس میچ کھیلے تھے اور ولیمسن کا ماننا ہے کہ اس سے یہاں کے حالات میں ڈھلنے کا موقع ملے گا۔