اڈپی : "دُرگا دوڑ" جلوس میں کھلے عام تلواریں لہرانے کے  خلاف کارروائی کا مطالبہ - ایس پی کو دیا گیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2022, 10:50 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی 5 / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر میں "دُرگا دوڑ" جلوس کے دوران کھلے عام تلواریں لہرانے  کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اے پی سی آر سمیت امن پسند اور ہمخیال تنظیموں کے ایک وفد نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکشئے مچیندرا کو میمورنڈم پیش کیا ۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ " غیر قانونی طور پر تلواریں لہرانے کے ساتھ  شری کانت شیٹی اور کاجل ہندوستانی نے اشتعال انگیز انداز میں خطاب کیا اور ہم اہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ یہ ایک منصوبہ بند حرکت تھی اور مقررین نے سماج کے ایک خاص فرقہ کے خلاف لوگوں کو جرائم پر اکسایا ۔"
    
اس وفد میں 'دلت دمنیتا ہوراٹا سمیتی' کے شامراج بیرتھی ، دلت سنگھرش سمیتی کے سندر ماسٹر، اے پی سی آر کے ضلع کنوینر حسین کوڈی بینگرے ، سنّی سمیوکت جماعت کے ضلع صدر ابوبکر نیجار، 'سہبالوے' کے صدر امرت شینوئی، کرسچین لیڈرس چارلس امبلر، ولیم مارٹس، سی پی آئی ایم لیڈر بال کرشنا شیٹی، سوشیل اکٹیویسٹ فنی راج ، 'سالیڈیاریٹی' کے افغان ہوڈے، منجوناتھ بالکدرو، مسلم وکّوٹا کے نائب صدر ادریس ہوڈے ، کانگریس لیڈر رمیش کنچن اور دیگر افراد موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...