پیرس میں راہل کا بی جےپی پر حملہ، تبدیلی کیلئے پُرعزم -بی جےپی کی سیاست کو ’ہندونیشنلزم‘ کہنے پراعتراض کیا، کہا کہ وہ جو کرتی ہےاس کا ہندو مذہب سے کوئی تعلق نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2023, 11:33 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

پیرس، 11/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس لیڈرراہل گاندھی  جو یورپ کے ۷؍ دنوں کے دورے پر ہیں، نے پیرس میں طلبہ اور ماہرین ِ تعلیم کے ساتھ بات چیت  میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں محاذ  جو کرتی ہے اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،اس کا مقصد کسی بھی قیمت پر اقتدار پر قابض رہنا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے ہندوستان کو موجودہ ’بحران ‘ نکالنے   کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی  ۶۰؍ فیصدہندوستانی اپوزیشن پارٹیوں کو ووٹ دیتے ہیں۔

 پیرس کی  پی او یونیورسٹی، جو فرانس میں سوشل سائنس ( علم ِسماجیات) کا ممتاز ادارہ  شمار کیا جاتا ہے، میں سنیچر کو بات چیت کے دوران۵۳؍سالہ اپوزیشن لیڈر بھارت جوڑو یاترا،  ہندوستان  کے جمہوری ڈھانچے کو بچانے کیلئے اپوزیشن   کے اتحاد ’انڈیا‘ اور عالمی منظر نامہ پر آنے والی تبدیلیوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔انہوں  نے زور دیا کہ اپوزیشن ’’ہندوستان کی روح‘‘کو بچانے کی لڑائی کیلئے پابند عہد ہے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یقین ظاہر کیا کہ اپوزیشن  ملک کو اس ’’بحران‘‘ سے ضرور نکال لےگا۔

  ہندوستان میں ’’ہندو نیشنلزم‘‘ کے فروغ  کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  راہل گاندھی نے بی جےپی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’میں نےگیتا پڑھی ہے، میں اُپانیشد کو پڑھا ہے،   ہندو مذہب کی کئی کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، بی جےپی جو کچھ بھی کررہی ہےاس کا ہندو مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، قطعی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ’’میں نے کہیں نہیں پڑھا،  ہندو مذہب کی کسی کتاب میں نہیں پڑھا ، کسی  پڑھے لکھے ہندو سے کبھی سنا  بھی نہیں کہ جو آپ سے کمزور ہیں انہیں آپ دہشت زدہ کریں اورنقصان پہنچائیں۔‘‘ کانگریس کے سابق لیڈر نے کہا کہ ’’اس لئے  یہ خیال کہ یہ  ہندو قوم پرستی ہے، قطعی غلط ہے۔ وہ ہندو قوم پرست نہیں ہیں، ان کا ہندو مذہب  سے کوئی لینا دینا  ہی نہیں ہے، انہیں اقتدار چاہئے اوراس کیلئے وہ کچھ بھی کریں  گے؟‘‘ 

 اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے  زور دے کر کہا کہ’’ ہندوستان کے۶۰؍ فیصد افرادنے اپوزیشن کو ووٹ دیا  ہےجبکہ صرف۴۰؍ فیصد نے حکمران جماعت کو ووٹ دیا ہے۔اس لئے یہ  خیال کہ اکثریتی برادری بی جے پی کو ووٹ دے رہی ہے،  غلط خیال ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اکثریتی برادری (ہندو)  ان ( بی  جےپی)  کے مقابلے میں ہمیں زیادہ  ووٹ دیتی ہے۔‘‘ 

’انڈیا ‘بنام’ بھارت ‘ تنازع پر راہل گاندھی نے وضاحت کی کہ آئین میں،  انڈیا کی تعریف ’’انڈیا  جو  بھارت ہے، ریاستوں کا اتحاد ہے‘‘ کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس لئے یہ ریاستیں  انڈیا یا بھارت کی تشکیل کیلئے اکٹھا ہوئی ہیں۔  اہم بات یہ ہے کہ ان ریاستوں میں جو لوگ ہیںان کی آوازوں کو سنا جائے اور کوئی آواز دبائی  نہ جائے، نہ ہی کسی کو (بولنے سے روکنے کیلئے ) ڈرایا جائے۔ ‘‘ راہل گاندھی فرانس سے نیدر لینڈ کے روٹر ڈیم کیلئے روانہ ہو گئے۔اس سے قبل انہوں  نے   پیرس میں انالکو یونیورسٹی میں بھی اسی طرح طلبہ اور ماہرین   تعلیم کے ساتھ گفتگو کی۔  برسلز  کے بعد پیرس دوسرا شہر ہے جہاں راہل گاندھی  نے اس طرح  کا پروگرام کیا ہے۔   راہل گاندھی اپنے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے اکثر بی جےپی کے نشانے پر ہوتے ہیں۔ وہ ہندوستان میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کرتے ہیں جسے بی جےپی  ملک کو بدنام کرنے سے تعبیر کرتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے کارروائی کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی کا چنئی میں احتجاج

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے راجستھان کے انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چنئی میں واقع الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں ایس ڈی بی آئی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھے گئے ایک ...

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔