نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے کارروائی کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی کا چنئی میں احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th April 2024, 5:05 PM | ملکی خبریں |

چنئی 29/اپریل (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے راجستھان کے انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چنئی میں واقع الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں ایس ڈی بی آئی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھے گئے ایک مکتوب میں بھی وزیر اعظم مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کامطابہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو کی جانب سے ریاستی سکریٹری اے کے کریم کی قیادت میں گزشتہ 25اپریل کو ایک وفد نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے چنئی ہیڈکوارٹر میں چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ پرتھا ساہو آئی اے ایس سے ملاقات کرکے شکایت نامہ جمع کرائی۔جس میں کہا گیا ہے کہ؛ ''گزشتہ 21 اپریل 2024 کو، وزیر اعظم مودی نے راجستھان کے پنچوارا میں نتخابی مہم چلائی اور مسلمانوں کو غیر قانونی درانداز قرار دیا اور مزید کہا کہ اگر کانگریس جیت گئی تو وہ ہندوؤں کی مقدس منگل سوتر کے سونا سمیت ان کی جائیدادیں زیادہ بچے پیدا کرنے والوں میں تقسیم کردے گی۔ وزیر اعظم کا یہ بیان انتہائی تفرقہ انگیز ہے۔

 سیاسی مفاد کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بھول کر، اقلیتی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بیج بونا اور ہندوستان کے خودمختاری کے خلاف مہم چلانا، وزیر اعظم مسٹر مودی کی مہم سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں   کے لیے رہنما اصولوں اور ضابطہ اخلاق (MCC) کے سراسر خلاف ہے۔ MCC کے اصول واضح طور پر بیان کرتے ہیں کہ کوئی بھی پارٹی یا امیدوار کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا جس سے معاشرے میں اختلافات بڑھیں یا باہمی نفرت پیدا ہو یا مختلف ذات پات، مذہبی یا لسانی گروہوں کے درمیان تناؤ پیدا ہو۔ آرٹیکل 123 (3A) کے مطابق انتخابی مہم کے دوران کسی سیاسی پارٹی، امیدوار یا امیدوار کے حق میں شہریوں کے درمیان دشمنی یا نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کو انتخابی بددیانتی تصور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آر بی(RPA) قانون کی دفعات کے تحت انتخابی بددیانتی کا مرتکب پائے جانے والے کو زیادہ سے زیادہ چھ سال تک الیکشن لڑنے سے روکا جا سکتا ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم مودی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے جو اس طرح سے مذہبی مہم چلا رہے ہیں جس سے ملک کا امن خراب ہو اور سیکولر آئینی ڈھانچہ متاثر ہو۔ ا ب الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیر اعظم مودی کے خلاف قانون کی دفعات کے ذریعے کارروائی کرنی چاہیے۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایس ڈی پی آئی کے ریاستی ایگزیکٹو رکن اور چنئی نارتھ زون کے صدر محمد رشید نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری اے ایس عمر فاروق اور اے کے کریم نے مذمتی تقاریر کیں۔مظاہرے میں چنئی زون کے ضلعی صدور اور جنرل سکریٹریان موجود رہے۔الیکشن کمیشن کے دفتر کا محاصرہ کرنے کے لیے چنئی کلکٹر آفس کے قریب انڈین بینک کے سامنے سے سکریٹریٹ تک مارچ کرنے کی کوشش کرنے پرپولیس نے روک کر مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری اے ایس عمر فاروق نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کوئی کارروائی کیے بغیر خاموش بیٹھی ہوئی تھی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے مسلسل مطالبات اور تنقیدوں کے بعد الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کی بجائے بی جے پی صدر نڈا کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کررہی ہے۔ یہ سراسر عوام کو دھوکہ دینے کا عمل ہے۔ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ان کے خلاف  آر پی اے قانون کے تحت بھی کارروائی کی جائے۔احتجاجی مظاہرے میں عوام سمیت ہزاروں کارکنا ن موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری کے انتقال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے تعزیت

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قدیم رکن اور طویل عرصہ سے بورڈ کے سینئر نائب صدر حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری رحمہ اللہ کی وفات پر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار ...

دہلی سے بغیر محرم کے 58 خاتون عازمین حج کیلئے مدینہ روانہ

حج 2024 کے لیے ہندوستانی عازمین کا دیش کے 10 امبارکیشن پوائنٹس سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے آئی جی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودیہ ایئر لائنز کے دو طیاروں سے تقریباً 800 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ جس میں 58 بغیر محرم کے خاتون عازمین بھی ادائیگی حج بیت اللہ ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

مودی اور امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام بڑے لیڈر انتخابی مہم کے لیے پہنچ رہے ہیں بہار ؛ تیجسوی یادو نے مودی سے پوچھا؛ عوام سے کئے گئے وعدے ، کب کریں گے پورا ؟

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بی جے پی کے پرچار کے لئے  وزیر اعظم نریندر مودی روڈ شو کرنے والے ہیں، ان کے ساتھ  وزیر داخلہ امت شاہ، راج ناتھ سنگھ ،جے پی نڈا اور نتن گڈکری جیسے بڑے لیڈرس سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ  اپنی پوری طاقت  بہار میں جھونکنے کی تیاری کررہے ہیں جس کو ...

وہ 10 سال سے ’نوٹوں کی گنتی‘ کر رہے، ہم ’ذات پر مبنی گنتی‘ کے ذریعے ہر طبقہ کی شراکت کو یقینی بنائیں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے پی ایم مودی سے بحث کی دعوت قبول کرنے کے بعد ابھی بی جے پی بغلیں ہی جھانک رہی تھی کہ کانگریس نے ایک ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے مزید حواس باختہ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے کانگریس نے اپنی حصہ داری کی گارنٹی کے حوالے سے مردم شماری کرانے کی بات ...

سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر پیر (13 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس عرضداشت کے ذریعے سورین نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت ...