کمٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں روٹری کلب کی جانب سے کروناوائرس کی جانچ کے لئے  ’واک ۔ان۔سیامپل کیوسک ‘ کی نصب کاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2020, 12:44 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:23؍اپریل(ایس اؤ نیوز)جب سے ریاست میں کووڈ-19 شدت سے پھیلنے لگا تو اسی دن سے اترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کمر کستے ہوئے اس بات کو یقینی بنائی کہ صورت حال  کنٹرول سے باہر نہ ہو۔ ضلعی حکام نے لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرتے ہوئے پوری  ریاست میں وائرس جانچ کی شرح کو بہترین سطح پر لایا اور آپسی تعلقات پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی پوری توجہ اسی پر مرکوز رکھی۔

اسی کے پیش نظر کمٹہ کی روٹری کلب نے سرکاری اسپتالوں کو’واک ان سیامپل کلکشن کیوسک ‘مہیا کرنےفنڈ جمع کرنے  کا تہیہ کیا۔کلب  ممبران کے مالی تعاون سے پہلے مرحلے کے طورپر اسپتالوں میں کیوسک نصب کئے گئے ، اترکنڑا ضلع میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

کیوسک کو سرکاری اسپتالوں کو سونپنے کے بعد رکن اسمبلی دنیکر شٹی  نے روٹری کلب کی سماجی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے مزید اس سلسلے میں آگے بڑھنے کوکہا۔ اس موقع پر کمٹہ کے اے سی اجیت رائے ، روٹری کلب کے صدر سریش بھٹ، تعلقہ صحت عامہ افسر ڈاکٹر اجئے نایک، میڈیکل افسر ڈاکٹر گنیش نائک، انڈین میڈیکل اسوسی ایشن صدر ڈاکٹر نمرتا شانبھاگ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...