وراٹ کی ٹیم میں شاندار کوالٹی ہے جو آتا ہے وہ بہترین کارکردگی کرتا ہے: انل کمبلے
نئی دہلی،27/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) سابق ہندوستانی کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاس دنیا میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کی صلاحیت ہے۔دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندوستانی ٹیم نے اب تک عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں وہ 240 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ کمبلے نے کہا تین سال پہلے جب میں کوچ تھا تب میں نے کہا تھا کہ اس ٹیم کے پاس دنیا میں اپنا تسلط قائم کرنے کی صلاحیت ہے اور ٹیم نے ٹھیک ویسا ہی کیا ہے۔یہ نہ صرف آخری الیون کے ساتھ ہوا ہے بلکہ مضبوط بنچ اسٹریتھ کی وجہ سے بھی ہوا ہے۔ہندوستانی ٹیم کے پاس شاندار کوالٹی ہے۔ٹیم میں جو بھی آتاہے وہ یقینی طور پر اچھا کرتا ہے۔