کوہلی دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 12:32 PM | اسپورٹس |

نیویارک ،06؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ فوربس کی اس فہرست میں امریکہ کے چمپئن باکسر فلایدمیویدرسب سے اوپر ہیں۔اس فہرست میں ہندوستان سے صرف کوہلی کا نام ہے جو دو کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ 83ویں نمبر پر ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ100 میں کوئی خاتون نہیں ہے۔کرکٹ کے دیوانے ہندوستان میں کوہلی سب سے بڑا نام ہی نہیں بلکہ کافی مقبول بھی ہے۔ان کی ٹویٹر پر ڈھائی کروڑ سے زیادہ پھالور ہیں۔میویدراس فہرست میں سب سے اوپر ہیں جن کی گزشتہ سال کی کمائی 25کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔فوربس نے کہا کہ کوہلی کی بڑی کمائی پچ کے باہر ہے جس میں وہ پوما، پیپسی، آڈی اور اوکلے جیسی بڑی کمپنیوں کے برانڈ سفیر ہیں۔فوربس نے کہا کہ خاتون ٹینس اسٹار لنا، ماریا شارپووااور سرینا ولیمز فہرست میں تھے لیکن لی 2014میں ریٹائر ہو گئی جبکہ شاراپووا 15ماہ کے ڈوپ معطلی کے بعد واپسی کی امید میں ہے۔ سرینا ستمبر میں بیٹی کی پیدائش کے بعد سے واپسی کی کوشش میں ہے۔اس فہرست میں این بی اے کے 40کھلاڑی ہیں۔ میویدرسات سال میں چوتھی بار ٹاپ پر پہنچے ہیں۔ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونیل میسی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر تیسرے مقام پر ہیں۔ میسی کی تنخواہ اور بونس آٹھ کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ ڈھائی کروڑ ڈالر سے زیادہ انہیں ایڈیڈاس، گیٹوریڈ، پیپسی اور ہویئی کے اشتہارات سے ملتے ہیں۔رونالڈو کی کمائی دس کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر رہی۔برازیل کے فٹ بال اسٹار نیمار 13 مقام کی چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر ہیں جن کی کمائی نو کروڑ ڈالر رہی۔ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ساتویں، گولفر ٹائیگر وڈز 16 ویں، ٹینس اسٹار رپھیل نڈال 20ویں اور گولفر روری میکلروی 26 ویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ100 میں 22 ممالک کے کھلاڑی ہیں جن میں66 امریکی ہیں۔بیس بال، باسکٹ بال اور فٹ بال کے 72 کھلاڑی اس فہرست میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

عرفان پٹھان کی جارحانہ اننگز سے انڈیا ليجنڈز کی جیت

 تیز گیندباز مناف پٹیل (19 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بالنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ 57) اور محمد کیف (46) کی شاندار اننگز کے دم پر انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو منگل کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے5 وکٹ سے ہرا ...

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے سیکنڈ زون کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن ڈگری کالج کا شاندار پرفارمینس؛ فائنل میں ہبلی کو شکست

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے انٹرکالجیٹ سکینڈزون  کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان کے ایل ای سوسائٹی کی جے جی کالج آف کامرس ہبلی کو شکست دے کر یسین کی کپتانی والی بھٹکل انجمن ڈگری کالج کی ٹیم چمپئین بنی۔