کوہلی پر آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لئے جرمانہ
سینچورین،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہارکرنے کیلئے میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہاکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پر آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کے لیول ایک کی خلاف ورزی کیلئے میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہیں ایک ڈمیرٹ پوائنٹس بھی ملا ہے۔یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کے 25ویں اوور کا ہے جب کوہلی بارش کی وجہ سے کھیل میں تاخیر کے بعد آؤٹ فیلڈ کی نمی کی وجہ سے گیند پر اثر ہونے کی شکایت بار بار امپائر مائیکل گا سے کر رہے تھے۔ کوہلی نے آئی سی سی کھلاڑیوں اور امدادی عملہ کیلئے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2-1-1 کی خلاف ورزی کی ہے جو کھیل کی روح کے برعکس ہے۔کوہلی نے میچ ریفری کرس براڈ کی طرف سنائی گئی سزا قبول کر لی ہے لہٰذا رسمی سماعت کی کوئی ضرورت نہیں پڑی۔ان پر الزام میدانی امپائر مائیکل گا، پال ریفیل، تیسرے امپائر رچرڈ کیٹلبورو اور چوتھے امپائر الاہددین پالیکر نے لگائے۔